Inquilab Logo

کوئی ذہنی تنائو کا شکار نظر آئے تو اس سےبات چیت کرتے رہیں:سنیل شیٹی

Updated: August 08, 2023, 12:43 PM IST | Mumbai

اداکار سنیل شیٹی اکثر زیر بحث معاملات پربات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں، اداکار نے ذہنی صحت کی اہمیت، سوشانت سنگھ راجپوت اور آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کے انتقال کے بارے میں بات کی

Sunil Shetty
سنیل شیٹی

اداکار سنیل شیٹی اکثر زیر بحث معاملات پربات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں، اداکار نے ذہنی صحت کی اہمیت، سوشانت سنگھ راجپوت اور آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کے انتقال کے بارے میں بات کی۔فری پریس جرنل میں شائع ہونے والے ان کے انٹرویو میںسنیل نے آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کی موت پر کہا،’’ہم نے انڈسٹری کے سب سے باصلاحیت آرٹ ڈائریکٹر کوکھو دیا ہے۔ وہ کیا چیز تھی جس نے اسے اپنی جان لینے پر مجبور کیا؟ یہ سب سے اہم سوال ہے۔کہا جاتا ہےکہ خدا ہمیشہ اچھے لوگوں کو اپنے پاس بلاتا ہے۔’’کیا اوپر والے کو نتن کی ضرورت تھی؟ میں نہیں جانتا…‘‘ سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سنیل نے کہا، `وہ ایک شانداربچہ تھا۔اس نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا تھا۔ اور پھراوپر والےنے وہ بھی ہم سے چھین لیا… وہ کیسالمحہ ہوگا جب اس نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔بات چیت کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر ہم کسی کو جانتے ہیں اور اگر ہم جانتے ہیں کہ وہ کسی قسم کے تناؤ سے گزر رہا ہے تو ہمیں اس شخص سے بات چیت کرنا چاہیے۔ ہمیں اسے بار بار فون کرتے رہنا چاہیے اور اس کی خیریت دریافت کرنی چاہیے۔اس انٹرویو میں جب سنیل سے پوچھا گیا کہ کیا بالی ووڈ کےمشہور اداکار تناؤ اور ناکامی کو سنبھال نہیںپاتے؟ تو انہوںنےکہاکہ ایساکچھ نہیں ہے۔ میں خود بھی بالی ووڈسے ہوں اور ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہوں۔ زیادہ تر لوگ تناؤکاشکار ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے دوستوں سے اس پر بات کرتے ہیں اور ان کی حالت بہتر ہوجاتی ہے۔سنیل کو حال ہی میں امیزون منی ٹی وی سیریز’ہنٹر:ٹوٹےگا نہیں توڑےگا‘ میں دیکھا گیا تھا۔  یہ ان کا او ٹی ٹی پر پہلا قدم تھا۔اس میں وہ ایک پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK