Inquilab Logo

سنیل نارائن نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکان کو مسترد کیا

Updated: April 23, 2024, 9:32 PM IST | Kolkata

نارائن نے کہاکہ میں خوش اور شکر گزار ہوں کہ میرے فارم کی وجہ سے، لوگ چاہتے ہیں کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں اور آنے والا ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کھیلوں

Sunil Narine. Photo:PTI
سنیل نارائن۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر اسپنر سنیل نارائن نے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں کھیلنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ `دروازے اب بند ` ہوچکے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں، نارائن نے کہاکہ ’’میں خوش اور شکر گزار ہوں کہ میرے فارم کی وجہ سے، لوگ چاہتے ہیں کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں  اور آنے والا ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کھیلوں۔ لیکن میں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے ساتھ امن کا انتخاب کیااور اب واپسی کے دروازے بندہوچکے ہیں۔ میں ویسٹ انڈیز کے لئے کھیلنے والے لڑکوں کی حمایت کروں گا جنہوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے  گزشتہ چند مہینوں میں سخت محنت کی ہے۔ یہ کھلاڑی ایک اور ٹی۲۰؍ورلڈ کپ خطاب جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہوں گا۔
 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کے کے آر کیلئے کھیلنے والے سنیل نارائن شاندار فارم میں ہیں۔ نارائن کے اس فارم کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے ٹی ۲۰؍ کپتان روومین پاول نے کہا تھا کہ وہ گزشتہ۱۲؍ ماہ سے نارائن سے ریٹائرمنٹ کا فیصلے واپس لینے کی  بات کر رہے ہیں۔۳۵؍ سالہ کیریبین کھلاڑی فی الحال آئی پی ایل ۲۰۲۴ء میں سب سے  اہم کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف۵۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۰۹؍ رن بنائے تھے جو کہ ٹی ۲۰؍ میں ان کی پہلی سنچری بھی تھی۔ انہوں نے اس سال ۲۲ء۱۱؍ کے اوسط اور۷ء۱۰؍ کے اکنامی  سے ۹؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔   قابل ذکر ہے کہ نارائن نے نومبر۲۰۲۳ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK