Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: اورنج کیپ کی دوڑ میں سمیر رضوی سب سے آگے

Updated: April 06, 2026, 8:14 PM IST | New Delhi

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تمام ٹیمیں اپنے دو دو میچز مکمل کر چکی ہیں، جبکہ سن رائزرز حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز تین تین میچز کھیل چکی ہیں۔

Sameer Rizvi.Photo:X
سمیر رضوی۔ تصویر:ایکس

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تمام ٹیمیں اپنے دو دو میچز مکمل کر چکی ہیں، جبکہ سن رائزرز حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز تین تین میچز کھیل چکی ہیں۔ اس وقت بیٹنگ چارٹ پر دہلی کیپٹلز کے نوجوان اسٹار سمیر رضوی اور بولنگ میں روی بشنوئی سرفہرست ہیں۔

 

یہ بھی پڑھئے:جیسیکا پیگولا کا اعزاز کا دفاع، چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


دہلی کیپٹلز (ڈی سی ) کے نمبر۴؍ بلے باز سمیر رضوی نے اب تک ٹورنامنٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ انہوں نے دو میچوں میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتوحات دلائیں بلکہ مجموعی طور پر ۱۶۰؍رنز بنا کر اورنج کیپ اپنے نام کر لی ہے۔انہوں نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ۴۷؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ  ۷۰؍ رنز اورممبئی انڈینزکے خلاف ۵۱؍ گیندوں پر ۹۰؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان دونوں ہی میچوں میں وہ پلیئر آف دی میچ  قرار پائے۔رنز کی فہرست میں ان کے قریب سن رائزرس حیدرآباد کے ہینرک کلاسن ہیں، جنہوں نے تین اننگز میں ۱۴۵؍ رنز بنائے۔ ان کی انفرادی اننگز۳۱، ۵۲؍ اور ۶۲؍رن   پر مشتمل ہیں۔ اس کے بعد ممبئی انڈینز کے روہت شرما کا نمبر آتا ہے، جنہوں نے دو اننگز میں ۱۱۳؍ رنز اسکور کیے، جس میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ۳۸؍ گیندوں پر۷۸؍ رنز کی اننگز شامل ہے۔ مزید تین بلے باز بھی ۱۰۰؍ رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلور کے دیودت پڈیکل (۱۱۱؍ رنز)، پنجاب کنگز کے کوپر کونولی (۱۰۸؍ رنز) اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے انگکرش رگھوونشی (۱۰۳؍ رنز)۔

یہ بھی پڑھئے:محمد رفیع کاگیت ایران جنگ اور عالمی کشیدگی کے درمیان وائرل


بولنگ کے شعبے میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے جہاں چار گیند باز ۵۔۵؍ وکٹیں لے کر برابری پر ہیں، لیکن بہتر اکانومی اور بہترین انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر روی بشنوئی کے پاس پرپل کیپ موجود ہے۔بشنوئی نے راجستھان رائلز کے خلاف محض ۴۱؍ رنز دے کر۴؍ وکٹ حاصل کئے، جو اس ٹورنامنٹ کے اب تک کے صرف دو فور وکٹ ہال  میں سے ایک ہے۔کے کے آر کے بلیسنگ مزرابانی نے بھی حیدرآباد کے خلاف ۴؍ وکٹ حاصل کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔
دیگر گیند بازوں میں پنجاب کنگز کے وجے کمار ویشاک، رائل چیلنجرز بنگلور کے جیکب ڈفی اور چنئی سپر کنگز کے انشُل کمبوج شامل ہیں، جو  ۵۔۵؍ وکٹوں کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہیں۔ فی الحال پرپل کیپ روی بشنوئی کے پاس ہے۔یہ تمام گیند باز ۵۔۵؍وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بار پرپل کیپ کی جنگ آخری میچ تک برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK