Inquilab Logo Happiest Places to Work

روہت شیٹی کی ویب سیریز’انڈین پولیس فورس‘ کیلئے ایشا تلوارپرجوش

Updated: June 17, 2023, 12:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ایشا تلوار روہت شیٹی کی ویب سیریز’انڈین پولیس فورس‘کا حصہ بن کر پرجوش ہیں۔انڈین پولیس فورس میں ایشا تلوار، سدھارتھ ملہوترا اور شلپا شیٹی کے ساتھ نظر آئیںگی۔

Actress isha Talwar
اداکارہ ایشا تلوار

بالی ووڈ اداکارہ ایشا تلوار روہت شیٹی کی ویب سیریز’انڈین پولیس فورس‘کا حصہ بن کر پرجوش ہیں۔انڈین پولیس فورس میں ایشا تلوار، سدھارتھ ملہوترا اور شلپا شیٹی کے ساتھ نظر آئیںگی۔
 ایشا تلوار نے کہا، انڈین پولیس فورس میرےلیےخاص ہے۔میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میںروہت شیٹی کی بنائی گئی کاپ اسٹوریز  یونیورس کا حصہ بنوں گی، جس کے بارے میں ہر کوئی بات کر رہا ہے اور جس کے لئے ہر اداکار اس میں شامل ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔
 ایشا تلوار نے کہا، روہت شیٹی سیٹ پراپنے آپ میںایک  ہیرو ہیں۔ وہ کم بولتے ہیں، لیکن میں ان کےساتھیوں کے نظم و ضبط اور فلم کے سیٹ کو سنبھالنے کی صلاحیت سے بہت متاثر تھی، جو ہر روز ایک شادی کی طرح  ہے۔ اتنے سارے محکمے کے سربراہ۲۵۰؍لوگوں کو سنبھال  رہے ہیں۔ میں پولیس یونیورس کاحصہ ہوں، لیکن میرا کردار ایک سرپرائز پیکیج ہوگا۔میں پہلی بارہندی سنیما میں اس طرح کے انداز میں نظر آؤں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK