Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیکی شروف جین زی میں مقبول ، کہا: میں عمر نہیں، انسانیت دیکھتا ہوں

Updated: May 22, 2026, 10:03 PM IST | Mumbai

ہندی سنیما کے لیجنڈری اداکارجیکی شروف گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی شاندار اداکاری اور منفرد انداز کی وجہ سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندی سنیما کے لیجنڈری اداکارجیکی شروف گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی شاندار اداکاری اور منفرد انداز کی وجہ سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ ۸۰ء اور۹۰ء کی دہائی میں اپنی فلموں سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے جیکی شروف آج بھی نوجوانوں میں اتنے ہی مقبول ہیں۔ نئی نسل کے لوگ بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔ اسی دوران جیکی شروف نے اپنی اس مقبولیت کی وجہ بتائی۔

یہ بھی پڑھئے : رچا چڈھا اور علی فضل ۲؍ جون کو نیوزی لینڈ کے پہلے انڈین فلم فیسٹیول کا آغاز کریں گے

دراصل،جیکی شروف  دنوں اپنی آنے والی فلم دی گریٹ گرینڈ سپرہیرو کی پروموشن میں کافی مصروف ہیں۔ اسی دوران انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر نوجوان نسل ان سے اتنا لگاؤ کیوں محسوس کرتی ہے تو انہوں نے کہا’’میں خود کو ہر انسان کے لیے کھلا رکھتا ہوں۔ میں کبھی کسی شخص کو اس کی عمر کی بنیاد پر نہیں پرکھتا۔ میرے لیے چاہے کوئی ۸۰؍سال کا ہو یا ۸؍ سال کا بچہ، سب برابر ہیں۔ میں ہر کسی سے اسی اپنائیت اور احترام کے ساتھ ملتا ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میں لوگوں کی باتیں غور سے سنتا ہوں اور اپنی زندگی کے تجربات بھی ان کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔ رشتے تبھی مضبوط ہوتے ہیں جب انسان اپنا دل اور ذہن کھلا رکھے۔ کسی کی عمر نہیں بلکہ اس کی انسانیت اور سوچ اہمیت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں ہر نسل کے لوگوں کے ساتھ آسانی سے گھل مل جاتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے : وعدہ ہے، چھپ کر شادی نہیں کروں گی: شادی کی افواہوں پر کنگنا رناوت کا بیان

جیکی شروف   نے کہا ’’ہر انسان کے پاس سیکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔ اس لیے میں خود کو کبھی کسی سے بڑا یا زیادہ سمجھدار نہیں سمجھتا۔ میری لوگوں کو یہی نصیحت ہے کہ دوسروں کو کھلے دل سے اپناؤ اور ہر ایک کا احترام کرو۔‘‘بات چیت کے دوران جیکی شروف  نے اپنی فلم دی گریٹ گرینڈ سپرہیرو  کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا ’’فلم میں میرا کردار میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اس فلم میں میں ایک ایسے دادا کا کردار ادا کر رہا ہوں جو اپنے پوتے کے ساتھ دوست جیسا رشتہ رکھتے ہیں۔ حقیقی زندگی میں بھی میں بچوں سے بالکل دوستوں کی طرح بات کرتا ہوں اور ان کے ساتھ کسی قسم کا جنریشن گیپ محسوس نہیں کرتا۔‘‘
انہوں نے کہا  ’’اس فلم کو کرنے کے پیچھے کئی وجوہات تھیں، لیکن سب سے بڑی وجہ اس کی منفرد اور نئی کہانی تھی۔ ہندی سنیما میں اس سے پہلے سپر ہیرو دادا جیسا تصور دیکھنے کو نہیں ملا تھا۔ یہی نئی سوچ مجھے اس فلم کی طرف کھینچ لائی۔‘‘
جیکی نے خاص طور پر دادا اور پوتے کے رشتے کو فلم کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں لوگ نسلوں کے درمیان فاصلے کی بات کرتے ہیں، وہاں یہ فلم دکھاتی ہے کہ محبت، دوستی اور اپنائیت ہر عمر کی دیوار کو توڑ سکتی ہے۔فلم دی گریٹ گرینڈسپرہیرو ۲۹؍ مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK