Inquilab Logo

کاجل اگروال جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنا پسند کرتی ہیں

Updated: April 01, 2023, 11:30 AM IST | Mumbai

حال ہی میں ایک میڈیا سمٹ میں اداکارہ کاجل اگروال نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ فلموں کے بجائےساؤتھ انڈسٹری میں کام کرنے کو کیوں ترجیح دیتی ہیں۔ کاجل اگروال نے ’سنگھم‘، ’اسپیشل ۲۶؍‘، ’مگدھیرا‘،’تھوپکی‘ اور’میرسل‘جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

حال ہی میں ایک میڈیا سمٹ میں اداکارہ کاجل اگروال نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ فلموں کے بجائےساؤتھ انڈسٹری میں کام کرنے کو کیوں ترجیح دیتی ہیں۔ کاجل اگروال نے ’سنگھم‘، ’اسپیشل ۲۶؍‘، ’مگدھیرا‘،’تھوپکی‘ اور’میرسل‘جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
ساؤتھ انڈسٹری زیادہ دوستانہ ہے:کاجل
 کاجل نےبتایا کہ وہ ساؤتھ انڈسٹری میں کام کرناپسندکرتی ہیں کیونکہ یہ انڈسٹری بالی ووڈ کے مقابلے میں بہت دوستانہ اوردوسروں کو قبول کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آپ کو کئی طرح کی فلمیں اورکردار ملتے ہیں، ساتھ ہی یہاں کام سے متعلق اخلاقیات بھی بہت اہم ہے، چاہے آپ کتنے ہی بڑے اسٹار کیوں نہ ہوں۔
 کاجل نے’نیوز۱۸؍‘سمٹ کے دوران کہا – کہ زیادہ ترفنکار ہندی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ ہندی زبان کو اچھی طرح جانتے اور سمجھتےہیں۔ لیکن، مجھے یقین ہے کہ جنوبی ہند کی فلمی صنعت زیادہ دوستانہ اوردوسروں کو قبول کرنے والی ہے۔
ساؤتھ میں اچھی کہانیاں بن رہی ہیں
 اس کے ساتھ ساؤتھ کی چاروں زبانوں میں ڈائریکٹرز اور ٹیکنیشنزبہترین مواد تیار کر رہے ہیں۔ تیلگو،تمل، کنڑ یا ملیالم زبان ہو، ساؤتھ انڈسٹری میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔ میرے خیال میں ہندی انڈسٹری میں اس چیز کی کمی ہے۔
ساؤتھ میں کام کیلئے ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے
 کاجل نےکہاکہ اگرچہ بالی ووڈ انڈسٹری بھی میرے ساتھ بہت دوستانہ رہی ہے لیکن مجھے کام کی اخلاقیات اور اقدارپسند ہیں جو ساؤتھ انڈسٹری میںپائی جاتی ہیں۔ ساؤتھ کی فلموں میں کام کرنے کے لیے آپ کو کافی ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔
 گفتگو کے دوران کاجل نےیہ بھی کہا کہ وہ چنئی اورحیدرآباد کو اپنا گھر سمجھتی ہیں۔ کاجل اگروال نے ممبئی سے تعلیم حاصل کی ہے۔
کاجل اگروال کی آنے والی فلمیں
 کاجل آخری بار فلم’گھوسٹی‘میں نظر آئی تھیں۔ فی الحال، کاجل ’انڈین۲‘ میں کام کر رہی ہیں۔ کمل ہاسن کےمدمقابل یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔کاجل اگلی بار انیل روی موڈی کی نندام پوری بال کرشنا کے ساتھ ’این بی کے۱۰۸‘ اور بالی ووڈ فلم ’اوما‘ نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK