اداکارہ کاجل اگروال اور اداکار شریاس تلپڑے نے اپنی آنے والی فلم ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ سے جڑے آپ کی تھالی میں کیا ہے چیلنج کے ذریعے فوڈ سیفٹی اور غذائی اشیاء میں ملاوٹ جیسے مسائل پر لوگوں کی توجہ مبذول کرنے کی پہل کی ہے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 7:08 PM IST | Mumbai
اداکارہ کاجل اگروال اور اداکار شریاس تلپڑے نے اپنی آنے والی فلم ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ سے جڑے آپ کی تھالی میں کیا ہے چیلنج کے ذریعے فوڈ سیفٹی اور غذائی اشیاء میں ملاوٹ جیسے مسائل پر لوگوں کی توجہ مبذول کرنے کی پہل کی ہے۔
اداکارہ کاجل اگروال اور اداکار شریاس تلپڑے نے اپنی آنے والی فلم ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ سے جڑے آپ کی تھالی میں کیا ہے چیلنج کے ذریعے فوڈ سیفٹی اور غذائی اشیاء میں ملاوٹ جیسے مسائل پر لوگوں کی توجہ مبذول کرنے کی پہل کی ہے۔ دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے کھانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے یہ سوچنے کی اپیل کی ہے کہ ان کی تھالی تک پہنچنے والا کھانا کتنا محفوظ ہے۔
کاجل اگروال نے اپنے پوسٹ میں کھانے کے معیار اور حفاظت کو لے کر سوال اٹھایا، جبکہ شریاس تلپڑے نے لوگوں سے بیدار صارف بننے اور اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ اس چیلنج کے تحت لوگوں کو اپنے کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بھی نامزد کرنا ہے، تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق بیداری کا دائرہ وسیع ہو سکے۔ کاجل اگروال نے اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو اور راکول پریت سنگھ کو بھی چیلنج کے لیے نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ : لیونل میسی کافو کے خصوصی کلب میں شامل ہونے کے قریب
فلم ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ کیڑے مارکیمیکلز پر مبنی کھیتی اور اس سے جڑے اثرات پر مرکوز ہے۔ فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ اس موضوع کو صرف فلم تک محدود نہیں رکھنا چاہتی، بلکہ اسے عوامی بحث کا موضوع بنا کر لوگوں کو اپنے کھانے کی حفاظت کے تئیں بیدار کرنا چاہتی ہے۔ زی اسٹوڈیوز اور ایم آئی جی پروڈکشن اینڈ اسٹوڈیوز کے بینر تلے بنی اس فلم کی ہدایت کاری چیتن ڈی کے نے کی ہے، جبکہ اس کے مصنف اور پروڈیوسر ساگر بی شندے ہیں۔ یہ فلم ۲۴؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ہندی، تیلگو اور تمل زبانوں میں دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔