Inquilab Logo

کاجول ’ نیاسا‘ کو لانچ نہیں کریں گی

Updated: June 24, 2020, 2:20 PM IST | Mumbai

بالی وو ڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی نیاسا کو بالی ووڈ میں لانچ نہیں کریں گی۔

kajol.photo:inquilab
کاجول۔تصویر:انقلاب

بالی وو ڈ کی مشہور  اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی نیاسا کو بالی  ووڈ میں لانچ نہیں کریں گی۔
 کاجول نے حال ہی میں انسٹاگرام پراپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس دوران مداحوں نے ان سے بہت سے سوالات پوچھے اور کاجول نے بھی سبھی کو جواب دیا۔ اس سیشن کے دوران ایک یوزرنے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی بیٹی کو بالی وو ڈ میں لانچ کریں گی تو کاجول نے کہا ’نہیں‘۔ پھر دوسرے نے پوچھا کہ کیا نیاسا فلموں میں آنا چاہتی ہیں  تو کاجول نے  اس کا جواب بھی ’نہیں‘ میں ہی  دیا۔
  اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیاسا  ابھی صرف۱۷؍ سال کی ہیں اور ان کی  بالی ووڈ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی نیاسا کی کافی اچھی فین فالوئنگ ہے۔  سوشل میڈیا پر  ان کی تصاویر آتے ہی وائرل ہوجاتی ہیں حالانکہ  نیاسا کو لائم لائٹ  پسند نہیں ہے ۔ نیاسا کو  ان کے آؤٹ فٹس  کے لئے کئی مرتبہ ٹرول کیا جاچکا ہے جس سے کاجول اور اجے دونوں کو کافی  تکلیف پہنچی تھی۔ کاجول نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ میری بیٹی بالی ووڈ کی جانب توجہ دے۔وہ خود بھی فلموں میں دلچسپی نہیں لیتی ا س لئے میں کوئی جلدبازی نہیں کرنا چاہتی 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK