Inquilab Logo

کمال خان کی سلمان کو بڑا بھائی کہہ کرتعلقات بحال کرنے کی کوشش

Updated: January 19, 2022, 12:49 PM IST | Agency | Mumbai

کمال آر خان اپنے چبھتے الفاظ اور لہجے کیلئے بالی وُڈ میں جانے جاتے ہیں۔ گزشہ دنوں سے وہ بالی ووڈ اداکاروں کیخلاف بولتے نظر آرہے تھے

Kamal Khan and Salman Khan.Picture:INN
کمال خان اور سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

 کمال آر خان اپنے چبھتے الفاظ اور لہجے کیلئے بالی وُڈ میں جانے جاتے ہیں۔ گزشہ دنوں سے وہ بالی ووڈ اداکاروں کیخلاف بولتے نظر آرہے تھے اور ان کا شمار ان چند بالی ووڈ ہستیوں میں ہوتا ہے جن کا سلمان خان سے جھگڑا طویل عرصے پر مبنی ہے۔ لیکن اب وہ یہ جھگڑا ختم کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے میڈیا والوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میں دوسرے اداکاروں کیخلاف بھی بولتا ہوں لیکن میڈیا والے میرے ہر ٹویٹ کو سلمان خان کیخلاف جوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاں کچھ غلط فہمیاں ہیں لیکن سلمان خان میرے بڑے بھائی ہیں۔ نہ ہی وہ میرے دشمن ہیں اور نہ ہی میں اپنے دل میں ان کیلئے کوئی نفرت محسوس کرتا ہوں۔تاہم اس سے قبل انہوں نے دیگر معروف اداکاروں کو بھی فلاپ فلموں پر آڑے ہاتھوں لیا تھا جن میں اجے دیوگن، شاہ رُخ خان، آیوشمان کھرانہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ بالی ووڈ والے اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ لوگ یہ فلمیں خود کیلئے بناتے ہیں؟ یا اپنے گھر میں اپنی فیملی کو دکھانے کیلئے بناتے ہیں؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK