مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل نے سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے کہ چھترپتی سمبھاجی نگر میں فساد برپا کرکے مراٹھا ریزرویشن تحریک کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: September 10, 2026, 1:16 PM IST | Agency | Jalna
مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل نے سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے کہ چھترپتی سمبھاجی نگر میں فساد برپا کرکے مراٹھا ریزرویشن تحریک کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل نے سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے کہ چھترپتی سمبھاجی نگر میں فساد برپا کرکے مراٹھا ریزرویشن تحریک کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت مراٹھا سماج کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاستی وزیر ادے سامنت اور شمبھوراج دیسائی کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا بھی جواب دیا۔ مراٹھا سرٹیفکیٹس منسوخ کرنے کی مبینہ کوششوں پر شندے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جرنگے پاٹل نے وزراء کو بھی خبردار کیا کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ٹی وی نائن کی رپورٹ کے مطابق منوج جرنگے نے سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چھترپتی سمبھاجی نگر میں بیٹھ کر فساد برپا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ شندے مراٹھوںکے درمیان لڑائیاں کروانا چاہتے ہیں۔ فساد کروانا چاہتے ہیں۔ اس تحریک کے دوران یہ سب ہونے والا ہے اور ان تمام معاملات کے ذمہ دار صرف شندے ہوں گے۔ انتروالی سراٹی میں جاری احتجاج کے ۱۲؍ویں دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منوج جرنگے پاٹل نے یہ سنسنی خیز الزامات لگائے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جرمن مسلح افواج میں جنسی زیادتی کے ۲۰۰۰؍ مقدمات: وزارت دفاع کی رپورٹ میں انکشاف
منوج جرنگے پاٹل نے اس موقع پرریاستی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’آپ تمام وزراء ایک ساتھ بھی آجائیں تو ہمارے مراٹھا سماج کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ آپ کو لگتا ہوگا کہ آپ کے پاس پیسہ ہے۔ ایم ایل اے اور وزراء کے پاس غنڈوں کی فوج ہے۔ آپ کو لگتا ہوگا کہ ایم ایل اے اور وزیر متحد ہوکر ہمیں سبق سکھا دیں گے۔ لیکن آپ ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے۔‘‘ریاستی صنعت کے وزیر ادے سامنت نے الزام لگایا تھا کہ منوج جرنگے اپنے آس پاس موجود لوگوں کی بات سن کر کام کرتے ہیں۔ اس پر بھی جرنگے نے جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’آپکے آس پاس کون ہے اور ہمارے آس پاس کون ہے، یہ الزامات پہلے بھی لگائے جا چکے ہیں۔ کیا ہم اب تک اچھے تھے؟ کیا پرساد لاڈ اور ادے سامنت کو اب تک سب کچھ اچھا لگ رہا تھا؟ ہمارے ساتھ چائے پیتے وقت ہم اچھے لگتے تھے؟