• Fri, 26 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اوتار‘‘ اور ’’دھرندھر‘‘ کے آگے کارتک آرین کی نئی فلم ڈھیر

Updated: December 26, 2025, 6:07 PM IST | Mumbai

کرسمس ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہونے والی کارتک آرین اور اننیا پانڈے کی فلم ’’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ کمزور اوپننگ، مبینہ سیلف بکنگ کے الزامات اور مضبوط حریف فلموں کی موجودگی نے اس کی کارکردگی کو مزید متاثر کیا جبکہ ’’دھرندھر‘‘ اور ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ نے باکس آفس پر واضح برتری حاصل کر لی۔

Kartik Aaryan. Picture: INN
کارتک آرین۔ تصویر: آئی این این

سال کے اختتام پر ریلیز ہونے والی بڑی فلم ’’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘‘ کرسمس ۲۰۲۵ء پر سنیما گھروں میں پیش کی گئی، تاہم، یہ فلم نہ تو ریلیز سے قبل ناظرین میں جوش پیدا کر سکی اور نہ ہی ریلیز کے بعد ناقدین یا عوام کو متاثر کر پائی۔ کارتک آرین اور اننیا پانڈے کی اداکاری سے مزین اس رومانوی ڈرامے کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا جبکہ ہدایت کاری ستیہ پریم کی کتھا کے ہدایتکار سمیر ودوانز نے انجام دی۔ ریلیز سے پہلے بھی فلم کے متعلق کوئی خاص جوش نہیں تھا اور ریلیز کے بعد بھی سنیما گھروں میں خاطر خواہ بھیڑ لانے میں ناکام ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے :اسٹرینجر تھنگزکو۲ء۱؍بلین مرتبہ دیکھا گیا اور اس کی گنتی جاری ہے

اطلاعات کے مطابق، کرسمس جیسے بڑے تہوار پر ریلیز ہونے کے باوجود فلم پہلے دن محض ۷؍ کروڑ روپے کا بزنس کر سکی۔ اسی دوران باکس آفس انڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم سازوں نے افتتاحی دن کے اعداد و شمار کو بہتر دکھانے کیلئے ’’سیلف بکنگ‘‘ کا سہارا لیا جبکہ اصل کلیکشن اس سے بھی کم تھا۔ ایک معروف تجارتی تجزیہ کار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ فلم مین اسٹریم بالی ووڈ کیلئے بدترین شروعات میں شمار کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق، اگر اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے تو حقیقی کلیکشن چھٹی کے دن بھی ۵؍ کروڑ روپے سے کم رہنے کا امکان ہے۔ مبینہ پمپنگ کے باوجود یہ فلم ’’تومیری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘‘ دیگر بڑی ریلیزز کا مقابلہ نہ کر سکی، جن میں ’’دھرندھر‘‘ اور ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شردھا کپور کو کام کی کمی نہیں، فیس زیادہ ملتی ہے: شکتی کپور کی افواہوں کی تردید

اعداد و شمار کے مطابق ’’دھرندھر‘‘ نے اپنی ریلیز کے ۲۱؍ ویں دن میں اتنی کمائی کر لی جتنی یہ فلم اپنے پہلے دن میں بھی نہ کر سکی۔ رنویر سنگھ، اکشے کھنہ اور سنجے دت کی اس فلم نے صرف کرسمس کے دن ۲۴؍ سے ۲۵؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس فلم کی ہندوستانی آمدنی ۶۰۰؍ کروڑ روپے پار کرچکی ہے۔ اور یہ فلم تین ہفتوں کے اختتام تک ’’جوان‘‘ اور ’’پشپا ۲‘‘ کے بعد ہندی سنیما کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ دوسری جانب ’’ اوتار‘‘ نے ساتویں دن تقریباً ۱۳؍ سے ۱۴؍ کروڑ کمائے جبکہ ہندوستان میں اس کا سات روزہ مجموعی کلیکشن ۱۱۰؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK