اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی مصروف ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم ’میری کرسمس‘ کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔
Updated: September 24, 2022, 12:21 PM IST | Agency | Mumbai
اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی مصروف ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم ’میری کرسمس‘ کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی مصروف ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم ’میری کرسمس‘ کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔ جنوبی ہند کے اداکار وجے سیتھوپتی اور ہدایت کار سری رام راگھون تصاویر میں نظر آ رہے ہیں۔کترینہ نے وجے کی تصویر کلک کی ہے۔ اس کا ذکر انہوں نے کیپشن میں کیا ہے۔ کترینہ کیف ان دنوں اپنی فلم ’میری کرسمس‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم کی ہدایت کاری سری رام راگھون کر رہےہیں جنہوں نے اندھادھن جیسی سپر ہٹ فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ فلم میں کترینہ کیف اورجنوبی ہند کے اداکار وجے سیتھوپتی ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔