• Fri, 19 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان سے عمان کو انجینئرنگ کی برآمدات پر صفر ڈیوٹی: ای ای پی سی انڈیا

Updated: December 19, 2025, 7:25 PM IST | Mumbai

ای ای پی سی انڈیا نے جنوب مغربی ایشیائی ملک عمان کے ساتھ تاریخی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کو کامیابی سے انجام دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کی ستائش کی ہے۔

Modi And Oman Sultan.Photo:PTI
مودی اور عمان کے سلطان۔ تصویر:پی ٹی آئی

ای ای پی سی انڈیا نے جنوب مغربی ایشیائی ملک عمان کے ساتھ تاریخی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کو کامیابی سے انجام دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کی ستائش کی ہے۔ 
ای ای پی سی انڈیا کے چیئرمین پنکج چڈھا نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہند-عمان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر دستخط اہم پیشرفت ہے۔ یہ آزاد تجارتی معاہدہ عمان تک ہندوستانی انجینئرنگ سامان کی برآمدات پر صفر ڈیوٹی کی راہ ہموار کرنے والا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ’’یہ بڑا تجارتی معاہدہ ہے جو انجینئرنگ کی صنعت کو متنوع بنانے اور برآمداتی منڈی میں اپنی موجودگی کو بہتر کرنے میں مدد دے گا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:گوتم گمبھیر کو کوچ نہیں بلکہ ٹیم منیجر ہونا چاہیے: کپل دیو

مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے بڑے گیٹ وے کے طور پر، عمان کے ساتھ تجارتی معاہدہ سے بالخصوص ایم ایس ایم ای کے لیے متعدد کاروباری مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ اس تاریخی معاہدے سے توقع ہے کہ عالمی سپلائی چین میں ہندوستانی کمپنیوں کی شمولیت کو مزید تقویت ملے گی۔  ۲۱۲۳؍ انجینئرنگ ٹیرف لائن پر زیرو ڈیوٹی سے ہندوستانی انجینئرنگ سامان کی مسابقت بہتر ہونے  اور برآمد کنندگان کو عمان تک توسیع میں مدد کی امید ہے۔ یہ اقدام صنعتی مشینری، برقی آلات، آٹو پارٹس، دھاتیں اور دیگر انجینئرنگ مصنوعات کے برآمد کنندگان کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے؛بینک آف جاپان نے شرح سود میں اضافہ کیا، ۳۰؍برسوں میں سب سے زیادہ

انہوں نے کہا کہ عمان کو ہندوستانی انجینئرنگ کی برآمدات میں مضبوط ترقی کی توقع ہے، جو ۲۰۲۸ء تک تقریباً۳ء۱؍  سے ۶ء۱؍ ارب امریکی ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔  یہ سنگ میل قابل اعتماد عالمی تجارتی پارٹنر کے طور پر ہندوستان کی بڑھتے ہوئے وقار کی عکاسی کرتا ہے اور خلیجی خطے کے ساتھ اس کی اسٹریٹجک اور اقتصادی مشغولیت کو مزید مضبوط کرنے والا ہے۔ سی ای پی اے کے تحت، ہندوستانی سامان کو عمان کی ۹۸؍ فیصد سے زیادہ ٹیرف لائن پر صفر ڈیوٹی حاصل ہے، جو کہ قیمت کے لحاظ سے ہندوستان کی ۹۹؍ فیصد سے زیادہ برآمدات کا احاطہ کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK