Inquilab Logo

کترینہ کیف کے معصوم سوال نے امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا

Updated: November 08, 2021, 2:31 PM IST | Agency | Mungermu

اداکارہ کترینہ کیف کے معصوم سے سوال نے امیتابھ بچن کوسب کے سامنے لاجواب کردیا۔معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دو دہائیوں سے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گیم شو کے میزبان ہیں اور اس شو میں کئی بالی ووڈستارے اپنی قسمت آزمائی کے لیے آچکے ہیں۔ حال ہی میں شو کے سیزن۱۳؍میں اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف نے بھی شرکت کی ہے۔

Who will become Amitabh Bachchan and Katrina Kaif on the seat of crorepati?.Picture:INN
امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کون بنے گا کروڑپتی کے سیٹ پر۔ تصویر: آئی این این
  •   اداکارہ کترینہ کیف کے معصوم سے سوال نے  امیتابھ بچن کوسب کے سامنے لاجواب کردیا۔معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دو دہائیوں سے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گیم شو کے میزبان ہیں اور اس شو میں کئی بالی ووڈستارے اپنی قسمت آزمائی کے لیے آچکے ہیں۔ حال ہی میں شو کے سیزن۱۳؍میں اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف نے بھی شرکت کی ہے۔
     گیم کا آغاز کرنے سے قبل میزبان امیتابھ بچن نے کترینہ کیف سے دریافت کیا کہ انہوں نے گیم جیتنے کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نےتھوڑا تاریخ،تھوڑا جغرافیہ کا اعادہ کیا اور تھوڑا گوگل کی مدد سے بھی معلومات حاصل کی ہیں۔‘ اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ مجھے جو کچھ آتا ہے اس کا جواب دے دوں گاویسے یہگیم جیتنے کے لیے آئی ہیں۔ اسی دوران کترینہ کیف نے گیم میں لائف لائن سے متعلق سوال کر کے میزبان امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا۔ اداکارہ نے پوچھا کہ ’’کیا یہ لائف لائن ہم ایک بار استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ہر سوال کے جواب کے لیے؟‘‘
     کترینہ کیف کے اس معصوم سے سوال پر امیتابھ بچن بالکل خاموش ہوگئے اور حیرانی میں اداکارہ کو دیکھنے لگے۔ دوسری جانب اکشے کمار کترینہ کے سوال پر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سر یہ بہت دلچسپ سوال ہے اور ایسا سوال آپ کے شو میں کبھی کسی نے نہیں پوچھا ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK