• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیارا اڈوانی ’’کانز‘‘ فلم فیسٹول میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی

Updated: May 14, 2024, 1:15 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کیارا اڈوانی اس سال کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی ۔خیال رہے کہ کانز فلم فیسٹول کا ۷۷؍ واں ایڈیشن ۱۴؍مئی سے ۲۵؍ مئی تک ہوگا۔

Kiara Advani. Photo: INN
کیارا اڈوانی۔ تصویر : آئی این این

کیارا اڈوانی اس سال معروف کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی اور ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ بامبے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وہ ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی ویمن ان سنیما گالا کینز ۲۰۲۴ء کے ڈنر میں شرکت کریں گی۔ اس کی میزبانی وینٹی فیئر کرے گا اور دنیا بھر سے۶؍ خواتین اس میں شامل ہوں گی۔ ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق کانز فلم فیسٹیول ۲۰۲۴ء میں عالمی ترغیبات اور فلم بندی کے بارے میں چار پینل کے مباحثے ہوں گے جو ۱۸؍ مئی کو لاپلیج ڈیس پالیمس میں منعقدہ ہوں گے۔ کیارا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے پینل میں حصہ لیں گی۔
ایشوریہ رائے اور ادیتی راؤ حیدری بھی کانز فلم فیسٹول کے تازہ ترین ایڈیشن میں ’’لوریل‘‘ کے امبیسیڈر کے طو رپر نظر آئیں گی۔ ادیتی نے ۲۰۲۲ء میں اس فیسٹول سے آغاز کیا تھا۔

انڈیا کانز ۲۰۲۴ء
کانز فلم فیسٹول کا ۷۷؍ واں ایڈیشن ۱۴؍مئی سے ۲۵؍ مئی تک ہوگا۔ ہندوستان ۷۷؍ ویں کانز فلم فیسٹول میں ’’بھارت پرو‘‘ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ دنیا بھر سے نامور شخصیات اور مندوبین کیلئے بے شمار تخلیقی مواقع کی نمائش کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK