Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیکو شاردا کا انکشاف: کپل شرما شو کا۷۰؍ فیصد حصہ اسکرپٹڈ ہوتا ہے

Updated: July 15, 2026, 6:06 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کیکو شاردا نے انکشاف کیا ہے کہ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کا تقریباً ۷۰؍فیصد حصہ پہلے سے لکھے جانےوالے اسکرپٹ پر مبنی ہوتا ہے جبکہ باقی ۳۰؍ فیصد حصہ موقع پر ہونے والی امپرووائزیشن پر مشتمل ہوتا ہے۔

Salman And Kapil.Photo:INN
سلمان خان اور کپل شرما۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کیکو شاردا  نے انکشاف کیا ہے کہ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کا تقریباً ۷۰؍فیصد حصہ پہلے سے لکھے جانےوالے  اسکرپٹ  پر مبنی ہوتا ہے جبکہ باقی ۳۰؍ فیصد حصہ موقع پر ہونے والی امپرووائزیشن  پر مشتمل ہوتا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں کیکو شاردا نے بتایا کہ شو میں آنے والے مہمانوں کو پہلے سے نہ تو مذاق، نہ پنچ لائنز اور نہ ہی کرداروں کے بارے میں بتایا جاتا ہے تاکہ ان کا ردِعمل مکمل طور پر فطری اور حقیقی ہو۔
انہوں نے کہا’’ہم چاہتے ہیں کہ مہمان پہلی بار اسٹیج پر ہی سب کچھ دیکھیں کیونکہ اسی صورت میں ان کا ردِعمل سب سے زیادہ حقیقی ہوتا ہے۔‘‘کیکو نے مزید بتایا کہ اگرچہ شو کی ایک بنیادی اسکرپٹ ہوتی ہے، لیکن گفتگو کے دوران حالات کے مطابق اداکار اکثر اس سے ہٹ کر بھی مزاح پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا’’تقریباً ۷۰؍ فیصد شو اسکرپٹ کے مطابق چلتا ہےجبکہ ۳۰؍ فیصد مکمل طور پر موقع کی مناسبت سے ہوتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آئی ایف ایف ایم میں رانی مکھرجی کو اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائے گا


 سلمان خان کے بارے میں کیا کہا؟
کیکو شاردا  نے سلمان خان کی حسِ مزاح کو غیر متوقع  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سامنے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ کون سا مذاق انہیں ہنسائے گا۔انہوں نے کہا’’کبھی ہم کسی جملے پر بہت امید رکھتے ہیں مگر سلمان بالکل نہیں ہنستے اور کبھی اچانک کوئی غیر منصوبہ بند بات انہیں اتنا ہنسا دیتی ہے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔‘‘
کپل شرما کی تعریف
کیکو شاردا نے کپل شرما کی حاضر جوابی کی بھی بھرپور تعریف کی۔ ان کے مطابق اگر شو کے دوران کوئی لمحہ منصوبے کے مطابق نہ چلے تو کپل فوراً اپنی حاضر دماغی سے صورتحال کو سنبھال لیتے ہیں اور گفتگو کو قدرتی انداز میں آگے بڑھا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:عتیقہ میر نے مرسڈیز ایف ون جونیئر ڈرائیورز کو پیچھے کیا، تاریخی پول پوزیشن حاصل کی


انہوں نے کہا ’’کپل فوراً کوئی نیا جملہ یا مذاق بول دیتے ہیں جس سے نہ صرف صورتحال سنبھل جاتی ہے بلکہ مہمان بھی غیر آرام دہ محسوس نہیں کرتے۔ ۱۳؍سال ساتھ کام کرنے کے بعد ہم ایک دوسرے کی سوچ کو بخوبی سمجھنے لگے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ کیکو شاردا حال ہی میں ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ سیزن ۲؍ کی دوسری قسط میں چندن پربھاکر، ہرش لمباچیا، سمئے رائنا اور بلراج گھئی کے ساتھ نظر آئے۔ یہ قسط  نیٹ فلکس  اور سمئے رائنا کے یوٹیوب چینل  پر دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK