ویمنس پریمیر لیگ کے پہلے سیزن کی افتتاحی تقریب ۴؍مارچ یعنی کل ہوگی۔ پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کی ٹیم کا سامنا گجرات جائنٹس سے ہوگا۔
Updated: March 03, 2023, 1:04 PM IST | Mumbai
ویمنس پریمیر لیگ کے پہلے سیزن کی افتتاحی تقریب ۴؍مارچ یعنی کل ہوگی۔ پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کی ٹیم کا سامنا گجرات جائنٹس سے ہوگا۔
ویمنس پریمیر لیگ کے پہلے سیزن کی افتتاحی تقریب ۴؍مارچ یعنی کل ہوگی۔ پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کی ٹیم کا سامنا گجرات جائنٹس سے ہوگا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) ٹورنامنٹ کے پہلے دن میچ سے پہلے ایک رنگارنگ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔اس تقریب میں بالی ووڈ کی کئی اسٹار اداکارائیں دکھائی دیں گی۔ویمنس پریمیر لیگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اس بات کی اطلاع دی ہے کہ اداکارہ کریتی سینون اور کیارا اڈوانی تقریب کا حصہ ہوں گی۔ ان دونوں کے علاوہ مشہور پاپ سنگر اے پی ڈھلون پرفارم کریں گے۔ رنگارنگ پروگرام کا انعقاد ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس کی شروعات شام ساڑھے۵؍ بجے ہوگی۔ویمنس پریمیر لیگ کے پہلے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی۱۳؍ فروری کو ہوئی تھی۔ نیلامی میں اتری کل۴۴۸؍ کھلاڑیوں میں سے صرف۸۷؍ کھلاڑیوں پر بولی لگی۔ وہیں، ان کو خریدنے میں پانچ فرنچائزی، ممبئی انڈینس، دہلی کیپٹلزیوپی وارئیرس، گجرات جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور نے مل کر۵۹ء۵۰؍کروڑ روپے خرچ کیے۔ گجرات، دہلی اور بنگلور نے سب سے زیادہ۱۸-۱۸؍کھلاڑی خریدے ہیں۔ وہیں، ممبئی نے۱۷؍ اور یوپی نے۱۶؍ کھلاڑیوں کوخریدا ہے ۔