Updated: May 06, 2025, 2:41 PM IST
| Mumbai
آج مین ہیٹن میں منعقدہ میٹ گالا ۲۰۲۵ء کی پُرشکوہ تقریب میں بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی۔ ہندوستان سے شاہ رخ خان، دلجیت دوسانجھ، کیارا اڈوانی، ایشا امبانی، منیش ملہوترہ، سبیاساچی اور نتاشا پونہ والا اور دیا مہتا شریک ہوئے۔ ہندنژاد غیرملکی شخصیات میں پرینکا چوپڑہ اور مونا پٹیل کے نام قابل ذکر ہیں۔
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این
آج نیویارک شہر کے ففتھ اوینیو (مین ہیٹن) میں دنیا کا باوقار ترین اور گلیمرس فیشن ایونٹ ’’میٹ گالا‘‘ ۲۰۲۵ء کا انعقاد ہوا جس میں بین الاقوامی شہرت رکھنے والی مشہور شخصیات اپنے خوبصورت، دلچسپ اور منفرد لباس کے ساتھ سرخ قالین (ریڈ کارپیٹ) پر اپنے حسن اور وجاہت کا جلوہ بکھیرتے نظر آئے۔ برصغیر، خاص طور پر ہندوستانیوں کیلئے اس سال کا میٹ گالا اس لحاظ سے بھی کافی اہمیت کا حامل رہا کہ اس میں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی اور اس پُرشکوہ تقریب کو رونق بخشی۔ سبیاساچی کے تیار کردہ پُرکشش لباس میں کنگ خان نے سبھی کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ انہوں نے اپنی جادوئی شخصیت سے سبھی کو سحر میں مبتلا کردیا۔ ان کا انداز اور لُک چند منٹوں ہی میں انٹرنیٹ پر موضوعِ بحث بن گیا۔ انٹرنیٹ صارفین اور مداحوں نے کھل کر ان کی تعریف کی اور کہا کہ شاہ رخ نے ایک گلوبل اسٹار کی طرح میٹ گالا میں شرکت کی اور ہندوستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

شاہ رخ خان۔ تصویر: پی ٹی آئی

کیارا اڈوانی۔ تصویر: پی ٹی آئی

دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

پرینکا چوپڑہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ نظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: پی ٹی آئی

منیش ملہوترا۔ تصویر: ایکس

دیا مہتا۔ تصویر: ایکس

سبیا سیاچی مکھرجی۔ تصویر: ایکس

مونا پٹیل۔ تصویر: ایکس

ایشا امبانی۔ تصویر: ایکس