Updated: August 21, 2026, 10:08 PM IST
| Mumbai
اداکارہ کُبریٰ سیٹھ نے انتہائی متوقع ویب سیریز ’’ فرضی ۲‘‘کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ پہلے سیزن میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی کُبریٰ ایک بار پھر سائرہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ کُبریٰ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی وینٹی وین کے باہر کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کُبریٰ سیٹھ نے انتہائی متوقع ویب سیریز ’’ فرضی ۲‘‘کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ پہلے سیزن میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی کُبریٰ ایک بار پھر سائرہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ کُبریٰ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی وینٹی وین کے باہر کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وینٹی وین پرسائرہ اور ’’فرضی ۲‘‘ لکھا نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ: ساتوک-چراغ کوارٹر فائنل میں ہار گئے
کُبریٰ نے پوسٹ کے عنوان میں لکھا’’چلیے، اب اس بے شمار خوشی کی شروعات کرتے ہیں! ان کی پوسٹ سے شو کے دوسرے سیزن کو لے کر جوش صاف نظر آ رہا ہے۔ کُبریٰ پہلے بھی بتا چکی ہیں کہ جب انہیں ’’فرضی ‘‘ کی پیشکش ہوئی تھی، تب انہوں نے دونوں سیزن کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی تھی۔ ان کی حالیہ پوسٹ طویل انتظار کے بعد دوسرے سیزن کی شوٹنگ شروع ہونے کی تصدیق کرتی ہے۔
راج اور ڈی کے کی تیار کردہ’’فرضی‘‘ میں کُبریٰ سیٹھ کے علاوہ شاہد کپور، وجے سیتوپتی، راشی کھنہ، بھون اروڑہ، کے کے مینن اور ذاکر حسین اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ پہلے سیزن میں کُبرا نے سائرہ کا کردار ادا کیا تھا، جو کے کے مینن کے کردار منصور دلال سے وابستہ تھی۔ دوسرے سیزن میں ان کے کردار کی کہانی کس سمت آگے بڑھے گی، اس کی معلومات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’مونسٹر ‘ ‘ کے رول کی خاطر سلمان خان نے وزن کم کیا
کام کے محاذ کی بات کریں تو کُبریٰ سیٹھ گزشتہ سال فلم ’’ سن آف سردار ۲‘‘میں نظر آئی تھیں۔ اس سال وہ پروڈیوسر اور ہدایت کار پرکاش جھا کی ویب سیریز ’’سنکلپ‘‘ میں بھی دکھائی دیں، جہاں ان کی اداکاری کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے سراہا گیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ تحریر، میزبانی اور اسٹینڈ اپ کامیڈی میں بھی اپنی شناخت بنا چکیں کُبرا سیٹ کی ’’فرضی۲‘‘ میں واپسی کا ناظرین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔