Inquilab Logo Happiest Places to Work

لالیگا :سخت مقابلے میںرئیل میڈرڈ نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو ۲-۳؍سے ہرایا

Updated: March 26, 2026, 1:04 PM IST | Agency | Madrid

رئیل میڈرڈ کی یہ اسپینش لیگ لالیگا میں ۲۲؍ ویں فتح ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ ۶۹؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسری پوزیشن پرپہنچ گیا ہے ۔

Real Madrid`s Vinicius Junior Scores After Scoring.Photo:INN
رئیل میڈرڈ کےونیسیئس جونیئرگول کرنے کے بعد- تصویر:آئی این این
 رئیل میڈرڈنے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے۲۹؍ویں میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈکو سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا ۔ رئیل  میڈرڈ نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو۲؍ کے مقابلے۳؍گول سے ہرایا۔
 
 
امریکی خبررساں ایجنسی ای ایس پی این کے مطابق  اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں  ۔ رئیل  میڈرڈ کی یہ اسپینش لیگ لالیگا میں ۲۲؍ ویں فتح ہے۔رئیل  میڈرڈ کی جانب سے فیڈریکو ویلورڈ نے۲؍جبکہ ونیسیئس جونیئر نے  ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی طرف سے ایڈیمولا لک مین اور ناہوئل مولینا نے ایک ،ایک گول کیا ۔ اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم رئیل  میڈرڈنے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر۶۹؍پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے ۔
 
 
سین ٹیاگو برنابیو، میڈرڈ،ا سپین میں کھیلے گئے میچ میںسخت مقابلے کے بعد رئیل نے ایٹلیٹکو کو۲-۳؍سےزیر کردیا۔ رئیل  میڈرڈ کی جانب سے ونیسیئس جونیئر نے بالترتیب۵۲؍ اور۷۲؍ ویں منٹ پر۲؍جبکہ فیڈریکو ویلورڈ نے ۵۵؍ ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ایٹلیٹکومیڈرڈ کی ٹیم نے جم کر مقابلہ کیا اور میچ میں۲؍گول سکور کئے ،ایٹلیٹکو کی طرف سے ایڈیمولا لک مین نے ۳۳؍ ویں اور ناہوئل مولینا  نے ۶۶؍ ویں منٹ میں ایک ،ایک گول کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔اس فتح کے بعد رئیل  میڈرڈ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا۷۳؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جبکہ ویلاررئیل۵۸؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK