Inquilab Logo

’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کا لداخ کا شیڈول ’ہند۔چین سرحدی تنازع‘ کے سبب منسوخ

Updated: July 12, 2020, 11:00 AM IST | Agency | Mumbai

پرفیکشنسٹ خان عامر اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ساتھ ناظرین کو تفریح ​​مہیّا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عامر کی فلم ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ریمیک ہے ، جسے عامر خان اپنے انداز میں بنارہے ہیں

Lal SIngh Chaddha - Pic : Twitter
لال سنگھ چڈھا پوسٹر ۔ تصویر ٹویٹر

پرفیکشنسٹ خان عامر اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ساتھ ناظرین کو تفریح ​​مہیّا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عامر کی فلم ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ریمیک ہے ، جسے عامر خان اپنے انداز میں بنارہے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے قبل عامر نے ہندوستان میں بہت سی جگہوں پر فلم کے کئی حصے شوٹ کئے تھے ، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روکنا پڑی۔ اطلاعات کے مطابق عامر خان ’لال سنگھ چڈھا‘ کے کچھ حصوں کی شوٹنگ لداخ میں کرنے والے تھے لیکن اب ’ہند۔چین سرحدی تنازع‘ کے سبب اس کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل یہ شوٹنگ مارچ میں ہونی تھی ، لیکن کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔ اب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ لداخ کی بجائے کارگل میں کی جاسکتی ہے۔ عامر ، ہدایتکار ادویت چندن اور فلم کے شریک فلمساز ’ویاکوم۔۱۸؍ اسٹوڈیو‘ نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت لداخ میں شوٹنگ کرنا مشکل ہے۔ لہٰذا ، اس شوٹنگ کو کارگل منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ آنے والے دنوں میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

aamir khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK