Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانسی پاریکھ ماں کا رول ادا کرنے سے ہچکچا رہی تھیں

Updated: January 09, 2023, 2:06 PM IST | MUMBAI

ایکٹر اور پروڈیوسر مانسی پاریکھ حالیہ ریلیز ` فلم’کچھ ایکسپریس‘ میں ایک نوعمر ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ اپنے اس کردار کو لے کر کافی ہچکچاہٹ محسوس کر رہی تھیں۔ `’کچھ ایکسپریس‘ میں رتنا پاٹھک شاہ، ویراف پٹیل اور `’تارے زمین پر‘ کے مشہور چائلڈ آرٹس درشیل سفاری بھی ہیں۔

Manasi Parekh; Photo: INN
مانسی پاریکھ;تصویر:آئی این این

ایکٹر اور  پروڈیوسر مانسی پاریکھ   حالیہ  ریلیز ` فلم’کچھ ایکسپریس‘ میں ایک نوعمر ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ اپنے اس کردار کو لے کر کافی ہچکچاہٹ محسوس کر رہی تھیں۔ `’کچھ ایکسپریس‘ میں رتنا پاٹھک شاہ، ویراف پٹیل اور `’تارے زمین پر‘  کے مشہور چائلڈ آرٹس  درشیل سفاری بھی ہیں۔ مانسی پاریکھ نے گلوکار پارتھیو گوہل کے ساتھ پروڈیوسر کا کردار ادا کیا ہے۔ مانسی  نے پہلی بار فلم میں  اداکار درشیل سفاری کی نوعمر ماں کا کردار ادا کیا۔ اپنے رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے مانسی پاریکھ  نے کہا’’ میں شروع میں فلم میں ایک نوعمر ماں کا کردار ادا کرنے سے ہچکچا رہی تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ مجھےٹائپ کاسٹ کر دیا جائے گا۔لیکن ایک ایسے دور میں جہاں شاندار اداکارہ ودیا بالن نے امیتابھ بچن کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا، یہ یقین تھا کہ ناظرین کہانی اور  اداکاری سے جڑ جائیں گے۔ اس لئے میں نے فوری طور پر اس کردار کے لئے ہاں کہہ دی اور اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کر لیا۔‘‘ اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مانسی کہتی ہیں’’ فلم ماں بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے لیکن ایک  ٹوئسٹ(موڑ)کے ساتھ۔ ایسے میں ماں بیٹے سے نئی چیزیں سیکھ رہی ہوتی ہے اور بیٹے کی وجہ سے باشعور ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK