اثاثوں کے تعلق سے خبریں گشت کرنے پر اداکار منوج باجپئی نے قہقہہ لگایا۔
EPAPER
Updated: July 26, 2023, 12:42 PM IST | Mumbai
اثاثوں کے تعلق سے خبریں گشت کرنے پر اداکار منوج باجپئی نے قہقہہ لگایا۔
اثاثوں کے تعلق سے خبریں گشت کرنے پر اداکار منوج باجپئی نے قہقہہ لگایا۔ منوج باجپئی نے خبر سے متعلق کہا کہ تاحال اسٹرگل (جدوجہد) کررہا ہوں، کوشش ہے کہ میرے اکاؤنٹ میں کچھ رقم آجائے۔اداکار نے کہا کہ وہ اپنی مالی حالت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ہو سکتا ہے اس خبر کے بعد میری آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری ترجیح اس وقت بھی پیسہ نہیں ہے بلکہ میرا کام ہے تاکہ لوگوں کی محبت حاصل کرسکوں۔منوج باجپئی نے یہ بھی کہا کہ کامیابی اور ناکامی سے بے پروا ہوکر اپنی صلاحیت پر اور مستقبل کے چیلنجز پر نظر رکھتا ہوں،۱۷۰؍ کروڑ کے اثاثے؟ کاش ایسا ہوجاتا۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا میں کام کررہا ہوں، اس میں دولت بنانا ناممکن ہے۔