Inquilab Logo

منوج باجپئی کی فلم ’زورم‘ ۸؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

Updated: November 08, 2023, 5:28 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’زورم‘ ایک تھریلر ڈراما ہے، جس نے پہلے ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پردھوم مچا دی ہے اور مختلف فلمی میلوں میں بھی اس کی کافی پذیرائی ہوئی ہے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

’زورم‘ ایک تھریلر ڈراما ہے، جس نے پہلے ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پردھوم مچا دی ہے اور مختلف فلمی میلوں میں بھی اس کی کافی پذیرائی ہوئی ہے۔ بہترین کہانی کے ساتھ اس فلم میں منوج باجپئی، محمد ذیشان ایوب، راج شری دیشپانڈے، تنیشتھا چٹرجی اور سمیتا تامبے جیسے مضبوط اداکار نظر آئیں گے۔ ممبئی میں اس کی پریمیئر اسکریننگ کے دوران اس فلم کوشائقین کی طرف سے اسٹینڈنگ اویشن ملا۔ طاقتور ٹیزر ٹریک، موشن لوگو کے ساتھ پوسٹر ریلیز ایک جذباتی طور پر دیہی تجربے کا مرحلہ طے کرتا ہے جو مداحوں کو مسحور کردے گا۔ دیواشیش مکھیجا کی ہدایت کاری، تحریر اور پروڈیوس کردہ اس فلم کو شارق پٹیل، آشیما اوستھی چودھری، انوپما بوس اور دیواشیش مکھیجا نے پروڈیوس کیا ہے۔پیوش پوتی کے سنیما وژن اور ابھرو بنرجی کی ایڈیٹنگ کی مہارت کے تحت اس فلم میں منوج باجپئی اور محمد ذیشان ایوب نے کام کیا ہے۔ موسیقی منگیش ڈھاکے نے ترتیب دی ہے۔ زی اسٹوڈیو اور مکھیجا فلمز کی ، ’زورم‘ کا مداحوں اور ناقدین کو بے صبری سے انتظارہے۔ فلم ۸؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی ہے۔ 
منوج باجپئی نے انسٹاگرام پرفلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’ایک آدمی، جس کا ماضی اس کا پیچھا کررہا ہے، وہ اپنی زندگی کیلئے دوڑ رہا ہیں۔ تیار ہوجائیں اس تھریلر کا گواہ بننے کیلئے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Manoj Bajpayee (@bajpayee.manoj)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK