• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دپیکاپڈوکون کی اکثر فلمیں۱۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کماچکی ہیں

Updated: January 05, 2024, 10:35 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خصوصی شناخت بنائی ہے۔

Deepika Padukone. Photo: INN
دپیکا پڈوکون۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خصوصی شناخت بنائی ہے۔ فلم اوم شانتی اوم سے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی پیدائش ۵؍جنوری ۱۹۸۶ءکو ڈنمارک میں ہوئی ہے۔ ان کے والد پرکاش پڈوکون بین الاقوامی سطح کے مشہور بیڈ منٹن کھلاڑی تھے۔ چاند ساچہرہ اورروشن آنکھیں اور کونکنی زبان بولنے والی دپیکا نے اپنے کرئیر کا آغاز  ماڈلنگ سے کیا۔ ۲۰۰۶ءمیں ریلیزکنڑ زبان میں بنی فلم ایشوریا سے اداکاری کے میدان میں آئیں لیکن انہیں پہچان سپرہٹ فلم اوم شانتی اوم سے ملی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ دپیکا مختصر عرصے میں کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ اُن کی کامیابیوں کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔
۲۰۱۰ءمیںپڈوکون کے کریئرکی ایک اور سپرہٹ فلم ’ہاؤس فل‘جلوہ گر ہوئی۔ ساجد خان کی ہدایت کاری والی اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہی حالانکہ اسی برس ریلیز فلمیں ’کھیلیں ہم جی جان سے، لفنگے پرندے اور بریک کے بعد باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکی۔
دیپکا کے کیریئر کے لئے۲۰۱۳ءبہترین سال ثابت  ہوا۔ اس برس ان  کی ریس۔۲؍، یہ جوانی ہے ديوانی، چنئی ایکسپریس اور رام لیلا جیسی فلمیں منظر عام پر آئیں اور سبھی فلموں نے باکس آفس  پر۱۰۰؍کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔
۲۰۱۴ءمیں ’ہیپی نیو ایئر اورفائڈنگ فینی ریلیزہوئیں۔ ہیپی نیو ایئر نے۲۰۰ءکروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔ ۲۰۱۵ءمیں پيكو، تماشا اور باجی راؤ مستانی آئی جس نے۱۸۴؍کروڑ روپے  کمائے ۔دیپکا نے۲۰۱۷ءمیں ہالی ووڈ فلم ’ٹرپل ایکس: ریٹرن آف ژینڈر کیج‘ میں بھی کام کیا ہے۔ دپیکا نے  سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی  فلم ’پدماوت‘میں میواڑ کی رانی  پدماوت کا کردار ادا کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ رانی پدماوت اپنی خوبصورتی، عقل اور جرات کے لئے مشہور تھیں۔ ان کے علاوہ دپیکا کی دیگر فلموں میں زیرو، چھپاک، ۸۳؍گہرائیاں، برہماستر،سرکس اور فلم پٹھان اور جوان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK