بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم’ بھولا‘ کا گانا ’دل ہے بھولا‘ریلیز ہو گیا ہے۔
Updated: March 27, 2023, 2:15 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم’ بھولا‘ کا گانا ’دل ہے بھولا‘ریلیز ہو گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم’ بھولا‘ کا گانا ’دل ہے بھولا‘ریلیز ہو گیا ہے۔اجے دیو گن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بھولا‘ کے سلسلے میں موضوع بحث ہیں۔فلم کا نیا گانا ’دل ہے بھولا‘ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ گانا امت مشرا نے گایا ہے اور ارشاد کامل نے اسے لکھا ہے جبکہ گانے کو روی بسرور نے تیار کیا ہے۔
اجے دیو گن کی فلم ’بھولا‘ جنوبی ہندوستانی فلم ’کیتھی‘ کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں اجے کے علاوہ تبو، گجراج راؤ،دیپک ڈوبریال جیسے معروف اداکار نظر آئیں گے۔ فلم ’بھولا‘ کی ہدایت کاری اجے دیوگن نے کی ہے۔فلم ۳۰؍مارچ کو تھیٹروں میں ریلیز کی جائےگی۔