Inquilab Logo

سُشانت سنگھ کےبغیر ’ایم ایس دھونی :دی اَن ٹولڈ اسٹوری‘ کا سیکویل ناممکن

Updated: June 23, 2020, 12:11 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز ارون پانڈے کاکہناہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت کے بغیر ’ایم ایس دھونی:دی اَن ٹولڈ اسٹوری‘ کا سیکویل اب ناممکن ہے

sushantsinghrajput.photo:inquilab
سشانت سنگھ راجپوت۔تصویر:انقلاب

 بالی ووڈ فلمساز ارون پانڈے کاکہناہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت کے بغیر ’ایم ایس دھونی:دی اَن ٹولڈ اسٹوری‘ کا سیکویل اب ناممکن ہے۔ سُشانت سنگھ راجپوت نے ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایم ایس دھونی: دی اَن ٹولڈ اسٹوری‘ میں کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کاکردار نبھایا تھا جس کیلئے سُشانت نے سخت محنت کی تھی۔ ماہی کی چال سے لے کر گیند تک، تلفظ سے لے کر بلے بازی کے انداز تک سُشانت سنگھ راجپوت نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ اس سپر ہٹ فلم کے سیکویل کیلئے بھی کام کرنا چاہتےتھے۔ فلم کے شریک پروڈیوسر ارون پانڈے کا کہنا ہے کہ اب اس فلم کا سیکویل سُشانت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
 ارون پانڈے نے بتایا کہ ’’دھونی اپنی سوانح میں سُشانت کے کردار سے بہت زیادہ متاثر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح کرن مورے نے سُشانت سنگھ کو دھونی کا کردار نبھانے میں مددکی تھی۔ سُشانت محض ۳۴؍ سال برس کا تھا۔ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ایک خوبصورت مستقبل اس کا منتظرتھا۔ میں، ماہی اور سُشانت دہلی میں دھونی کے ایئر انڈیا کالونی کےمکان میں گئے تھے ۔ ماہی نے یادکیا تھا کہ وہ کہاں بیٹھتے تھے ، کھاتے تھے وہیں سُشانت بھی اس کردار کو محسوس کرنے کیلئے ایسا کرتا تھا۔ گھر میں ایک جگہ ایسی بھی تھی جہاں ماہی زمین پر لیٹ جاتا تھا ، سُشانت نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔‘’
 ارون پانڈے نے کہا کہ ’’سُشانت کی موت کے بعد فلم کا سیکویل بنانا ناممکن ہے۔ ہم سُشانت کے بغیر اس فلم کے سیکویل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔ ہم اس فلم کے سیکویل پر سوچ رہے تھے، لیکن اب اس کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK