Inquilab Logo

نیتو کپور کو سوشل میڈیا پرمحض رشی کپورکےماتم کا مشورہ دیا جاتاہے

Updated: May 10, 2022, 1:17 PM IST | Agency | Mumbai

جونیئر ڈانس دیوانے کی جج بن کر نیتو کپور نے اپنے کریئر کو نئی اڑان دی ہے۔

Neetu Kapoor. Picture:INN
نیتو کپور۔ تصویر: آئی این این

 جونیئر ڈانس دیوانے کی جج بن کر نیتو کپور نے اپنے کریئر کو نئی اڑان دی ہے۔ شادی کے بعد وہ فلموں میں تو فعال ہوچکی تھیں لیکن اب انہوںنے بڑے پردے کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر بھی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے وہ آئے دن سرخیوں کا حصہ بھی ہوتی ہیں۔ اداکاری ے ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں، جس کیلئے انہیں کافی کھری کھوٹی باتیں بھی سننا کو ملتی ہیں۔ حال ہی میں فلم کمپینئن کے انٹرویو میں نیتو کپور نے کچھ ایسی باتیں شیئر کی ہیں جو واقعی دل دکھانے والی ہیں۔ نیتو کپور کا کہنا ہے کہ رشی کپور کی موت کے بعد انسٹا گرام پوسٹ کرنے کیلئے انہیں بری طرح ٹرول کیا گیا۔ دو سال قبل رشی کپور کو کھو چکی نیتو کپور گزشتہ کچھ مہینوں سےانسٹاگرام پر فعال ہیں۔ اکثر انہیں انسٹا گرام پر ایسے کمنٹ آتے ہیں کہ انہیں یہ سب کرنے کے بجائے رشی کپور کا ماتم منانا چاہئے۔انٹرویو کے دوران انہوں نےبتایا کہ اپنے دکھوں کو کم کرنے کیلئے وہ خود کو پروجیکٹس اور سوشل میڈیا پر مصروف کر چکیہیں۔ نیتو کپور کا کہنا ہے کہ بھدی تنقید کرنے والوں کو وہ کچھ کہنے کے بجائے بلاک کردیتی ہیں۔ ۱۸؍لاکھ فالوئرس حاصل کرنےوالی نیتو کپور کہتی ہے کہ ’’میں یہ صرف اس لئے کرتی ہوں کیوں کہ مجھے اس میں لطف آتا ہے۔ میں اپنے فالوئرس سے پیار کرتی ہوں اور ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’لوگ کہتے ہیں کہ شوہر مرگیا ہے اور یہ انجوائے کررہی ہے۔لوگ ایک بیوہ کو محض روتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘دنیا چاہے کچھ بھی کہے لیکن نیتو کپور یہ ٹھان چکی ہیں کہ انہیں وہ ہر کام کرنا ہے جو وہ کرنا چاہتی ہیں۔ٹھیک بھی ہے، کیوں کہ کوئی انسان کیسے رہنا چاہتا ہے،یہ اس پر منحصر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK