احتجاج سے روکنے کیلئے بانڈ پردستخط پر مجبور کرنے کے نوٹس کو چیلنج کیا۔
EPAPER
Updated: October 20, 2026, 11:04 AM IST | Fazil Ahmed | New Delhi
احتجاج سے روکنے کیلئے بانڈ پردستخط پر مجبور کرنے کے نوٹس کو چیلنج کیا۔
آئیسا کی قومی صدر نیہا بورا نے دہلی پولیس کے اس نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا ہے جس میں انہیں ’’نقض امن کا سبب نہ بننے ‘‘ ضمانت دینےوالے بانڈ پر دستخط کرنے کیلئے کہاگیاہے۔ دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق وہ کاکروچ جنتا پارٹی کے لیڈروں ابھیجیت دپکے، آشوتوش رانکا اورسورو داس کو ضمانت کی شرط کے طور پر اس طرح کے بانڈ پر دستخط کیلئے مجبور کرچکی ہے تاہم نیہا بورا اس کیلئے تیار نہیں ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اسپین: طلبہ کی رہائش کیلئے ۵۰؍ ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
گزشتہ گزشتہ بار جب تحویل میں لیاگیا تھا تب بھی پولیس نے رات بھر انہیں حراست میں رکھ کر بانڈ پر دستخط کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ تیار نہیں ہوئیں اورپولیس کو بالآخر علی الصباح انہیں رہا کرنا پڑا تھا۔ اب انہیں نوٹس دیا گیا ہے۔ ۱۰؍ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور ایک ضامن کی شرط کو انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں فوری سماعت کیلئے قانونی ٹیم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رجوع کرے گی۔ انہوں نے پولیس پر ان کی نگرانی کا بھی الزام لگایا۔ باقی صفحہ ۹؍ پر