امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو نے ’’دی ماسٹرآف دی یونیورس ‘‘ سے نکولس گیلیٹزائن کافرسٹ لُک جاری کیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 25, 2025, 6:39 PM IST | Mumabi
امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو نے ’’دی ماسٹرآف دی یونیورس ‘‘ سے نکولس گیلیٹزائن کافرسٹ لُک جاری کیا ہے۔
امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو نے دی آئیڈیا آف یو کے اداکار نکولس گیلیٹزائن کا پہلا لُک جاری کیا ہے کیونکہ وہ لائیو ایکشن فلم ’’ماسٹرآف دی یونیورس‘‘ میں ہی مین کا کردار ادا کریں گے جو اسی نام پر مبنی میٹل فرینچائزپر بنائی گئی ہے۔ امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو نے گیلٹیزائن کی جو تصویر شیئر کی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں تلوار تھامی ہوئی ہے۔
Eternia is in good hands.
— Amazon MGM Studios (@AmazonMGMStudio) February 24, 2025
Here`s your first look at Nicholas Galitzine as He-Man with the Sword of Power in the upcoming film #MastersOfTheUniverse. pic.twitter.com/oEvuMY0So4
امیزون ایم جی ایم یونیورس نے نکولس گیلٹیزائن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’بہترین ہاتھوں میں ایٹرنیا۔ بطور ہی مین نکولس گیلٹیزائن کا پہلا لُک۔‘‘ ’’ماسٹر آف دی یونیورس‘‘ میں جیرڈ لیٹونے ویلینیس اسکیلیٹر، مورینا بیکرین ساسرس، ایلیسن بری نے ایول لین، جیمس پیورفوئے نے کنگ رینڈر، ادریس ایلبا نے مین ایٹ آرمس اور چارولیٹ ریلے نے مرلینا کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’میں نے کریئر کا آغاز ہی کیمر ے کا سامنا کرتے ہوئے کیا ہے‘‘
۱۹۸۷ء کی فلم میں ڈولف لونڈ گرین نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جبکہ فرینک لنگیلا نے اسکیلیٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ ٹریوس نائٹ ،جو ’’کیبو‘‘ ، ٹو اسٹرنگس اور ’’بمبل بی‘‘ کی ہدایتکاری کیلئے جانے جاتے ہیں، اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے۔ فلم کا ابتدائی مسودہ ڈیوڈ کالہام ، ایرون اور آدم نی نے لکھا ہے۔ یہ فلم عالمی سطح پر ۵؍جون ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔