ریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ ۲۵؍جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ سنیچرکو شروع ہوگئی۔
EPAPER
Updated: January 22, 2024, 11:12 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
ریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ ۲۵؍جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ سنیچرکو شروع ہوگئی۔
ریتک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ ۲۵؍جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی ایڈوانس بکنگ سنیچرکو شروع ہوگئی۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق، ایڈوانس بکنگ کےپہلے دن۶۰؍ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے جس سےتقریباً۲؍ کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ خبروں کےمطابق ایڈوانس بکنگ کے پہلے دن فائٹرکے۶؍ہزار۴۲۶؍ شوزکے۵۹؍ہزار ۳۳۶؍ ٹکٹ فروخت ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ ۹۵؍لاکھ روپے ہے۔ اس میں سے۲؍ ڈی ورژن میں ۶۳ء۸؍ لاکھ روپےکے۲۴؍ہزار ۱۸۶؍ ٹکٹ فروخت ہوئےاور۳؍ڈی ورژن میں ۱ء۰۵؍کروڑ روپے کے۳۰؍ہزار ۹۰۳؍ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ اس فلم کو ۳؍ڈی آئی میکس، ۴؍ ڈی ایکس اور ۳؍ڈی فارمیٹس میں ریلیز کیا ہے۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کماراور ٹائیگر شراف کی اداکاری والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘کا ٹیزر’فائٹر‘کے ساتھ ریلیز کیاجائےگا۔ یہ ٹیزرایک منٹ۴۱؍سیکنڈ کا ہو گا جس میں زبردست ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔ ’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘رواں سال اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔