• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریکارڈ ساز فتح کے ساتھ پاکستان سپر۸؍ میں، فرحان اورعثمان طارق کا جادو چل گیا

Updated: February 19, 2026, 2:16 PM IST | Colombo

پاکستان نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں نمیبیا کو۱۰۲؍ رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ۸؍مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Pakistani Team.Photo:PTI
پاکستانی ٹیم۔ تصویر :پی ٹی آئی

پاکستان نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں نمیبیا کو۱۰۲؍ رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے سپر ۸؍مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نمیبیا کی ٹیم  ۲۰۰؍رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ۳ء۱۷؍ اوور میں محض ۹۷؍ رنز پر سمٹ گئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی نمیبیا کا ورلڈ کپ کا سفر گروپ مرحلے میں بغیر کوئی میچ جیتے (۰۔۴؍ ریکارڈ) ختم ہو گیا ہے۔


پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۱۹۹؍ رن کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا، پاکستانی اننگز کی خاص بات صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری رہی، انہوں نے ۵۸؍ گیندوں پر۱۰۰؍رنز بنائے، ان کی اننگز ۴؍ چھکوں اور۱۱؍ چوکوں سے مزین تھی۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں صائم ایوب ۱۴؍رن ، سلمان علی آغا ۳۸؍ اور خواجہ نافع ۵؍ رنز شامل تھے جبکہ شاداب خان نے ۲۲؍ گیندوں پر ۳۶؍ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے نیدرلینڈز کو ۱۷؍رن سے مات دی

۱۰۰؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے پر صاحبزادہ فرحان کوپلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ان کی بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں پہلی سنچری ہے، لیکن ۲۰۲۵ء سے اب تک مجموعی طور پر ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں یہ ان کی پانچویں سنچری ہے، جو اس عرصے میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔
جس کے بعد پاکستانی اسپنرز نے نمیبیا کے بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ نمیبیا کی جانب سے لارین اسٹین کیمپ (۲۳؍رن) اور الیگزینڈر (۲۰؍ رن) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہائی کا ہندسہ پار نہ کر سکا۔ عثمان نے۱۲؍ویں اوور میں گیند سنبھالی اور نمیبیا کے مڈل اور لوئر آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان نے ’’او رومیو‘‘کی کہانی بدل دی ، ویلن کو مارنے کا پلان وشال نے بتا دیا

عثمان طارق نے مائی برگ کو وکٹ کیپر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ کروا کر نمیبیا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔عثمان طارق نے محض ۱۶؍ رنز دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے، جو ان کے ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل کیریئر کی بہترین بولنگ ہے۔ شاداب خان نے ۳؍رن ، محمد نواز اور سلمان مرزا نے  ۱۔۱؍وکٹ حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK