Inquilab Logo

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا’ آرآرآر‘ کے ہندی گیت پر رقص

Updated: February 27, 2023, 5:23 PM IST | Hyderabad

:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مشہور تیلگو فلم’ آرآرآر‘ کے ہندی گیت پر رقص کیا۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مشہور تیلگو فلم’ آرآرآر‘ کے ہندی گیت پر رقص کیا۔جونیئر این ٹی آراور رام چرن کی اس فلم نے پہلے ہی جغرافیائی رکاوٹوں کو توڑدیا ہے۔اس گیت نے باوقارایوارڈس جیسے ’گولڈن گلوب‘ اور ’کریٹک چوئس‘ ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔نہ صرف مغرب بلکہ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی اس گیت کے چرچے عام ہوگئے ہیں۔پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اس گیت پر رقص کیا جو وائرل ہو گیا۔یہ ایک شادی کی تقریب میں لیاگیا ویڈیو ہے جس میں اداکارہ اس گیت پر رقص کررہی ہیں۔ان کے ساتھ اداکار صبور علی بھی اس رقص میں شامل ہوگئے ۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اس گیت کو پوسٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK