Inquilab Logo

عامر خان نے جو بھی کردار ادا کیا، اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Updated: March 14, 2024, 12:30 PM IST | Mumbai

تقریباً۴؍سال تک فلمی نگری ممبئی میں جدوجہدکرنے کے بعد۱۹۸۸ءمیں اپنےچچاناصرحسین کے بینر تلےبنی فلم ’قیامت سےقیامت تك‘كي کامیابی کے بعدعامر خان بطوراداکار فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

Bollywood actor Aamir Khan. Photo: INN
بالی ووڈ اداکارعامر خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ میں مسٹرپرفیكشنسٹ کے نام سے مشہورعامر خان ان گنے چنے اداکاروں میں سےایک ہیں جو فلموں کی تعداد کے بجائے فلم کےمعیارکو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اپنی خوبیوں اورخصوصیات کی وجہ سےعامر خان اپنے معاصر اداکاروں سے کافی آگے نکل چکے ہیں اور آج کسی فلم میں ان کا ہونا ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ عامرخان کی پیدائش۱۴؍مارچ۱۹۶۵ءکوممبئی میں ہوئی۔ ان کے والدطاہرحسین اورچچاناصرحسین معروف فلم سازتھے۔ گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے عامر خان کی دلچسپی بھی فلموں میں ہو گئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔ عامرخان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ۱۹۷۳ء میں بطورچائلڈ آرٹسٹ اپنے چچا ناصر حسین کے بینر تلے بنی فلم ’يادو کی بارات‘ سے کیا۔ بعد میں انہوں نے ۱۹۷۴ءمیں ریلیز فلم ’مدهوش‘ میں بھی بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔ اس کےبعدانہوں نےتقریبا۱۱؍برسوں تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا۔ 
۱۹۸۴ءمیں آئی فلم ’هولي‘سے عامر خان نے بطوراداکار فلمی کریئرکا آغاز کیا۔ لیکن وہ ناظرین کے درمیان اپنی شناخت قائم کرنےمیں ناکام رہے۔ تقریباً۴؍سال تک فلمی نگری ممبئی میں جدوجہدکرنے کے بعد۱۹۸۸ء میں اپنے چچا ناصرحسین کے بینر تلےبنی فلم ’قیامت سےقیامت تك‘كي کامیابی کے بعدعامر خان بطوراداکار فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے انہیں اس سال فلم فیئر ایوارڈ دیاگیا۔ ۱۹۹۴ءمیں راجکمارسنتوشی کی ہدایت میں بنی فلم’انداز اپنا اپنا‘ میں عامرخان کی اداکاری کا نیا رنگ دیکھنےکوملا۔ اس فلم سےپہلے ان کے بارے میں یہ بات کہی جاتی تھی کہ وہ صرف رومانی کردار ہی ادا کر سکتےہیں لیکن عامر خان نے اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو بھر پور محظوظ کیا۔ فلم میں اپنے بہترین اداکاری کے لیے انہیں بہترین اداکار فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ 
۲۰۰۱ءمیں عامر خان نے فلم سازی کے شعبہ میں بھی قدم رکھا۔ عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے انہوں نےفلم ’لگان‘ بنائی۔ اس فلم میں عامر خان نے ایک ایسے دیہاتی نوجوان بھون کا کردار نبھایا جو انگریزوں کوٹیکس دینے سے انکار کرتا ہے اور انہیں ان کےپسندیدہ کھیل کرکٹ میں شکست دینے کا چیلنج دے دیتا ہے۔ دیہی پس منظر پربنی یہ فلم نہ صرف باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی بلکہ اسے باوقار اعزاز آسکر میں غیر ملکی فلموں کے زمرے میں بھی نامزدکیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس فلم کو ایوارڈ نہیں مل سکا۔ 
عامرخان اپنےفلمی کریئرمیں ۷؍مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے جا چکے هیں۔ عامر خان کو پدم شری اورپدم بھوشن سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ عامر خان نے کئی فلموں میں اپنی آواز سے سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے۱۹۹۸ءمیں آئی فلم غلام میں ’آتی کیا كھنڈالا‘ گيت گایا۔ اس گیت کے کامیاب ہونے کے بعدعامرخان نے ’دیکھو ۲۰۰۰ءزمانہ آ گیا‘، ’ہولی رے‘، ’چندہ چمکے چم چم‘، ’بم بولے‘ جیسے سپرہٹ گانے گائے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK