Inquilab Logo

پٹھان کا جلوہ برقرار سب سے ز یادہ کمانے والی ہندی فلم

Updated: March 05, 2023, 10:40 AM IST | Mumbai

باکس آفس پر فلم ’پٹھان‘ کا جلوہ برقرار ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم لگاتار تاریخ رقم کر رہی ہے۔ملک و بیرون ملک میں تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد اب فلم ’پٹھان‘ نے ’باہو بلی۲‘کی ہندوستان میں کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Pathan movie
فلم ’پٹھان

باکس آفس پر فلم ’پٹھان‘ کا جلوہ برقرار ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم لگاتار تاریخ رقم کر رہی ہے۔ملک و بیرون ملک میں تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد اب فلم ’پٹھان‘ نے ’باہو بلی۲‘کی ہندوستان میں کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ پٹھان اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔واضح رہے کہ پانچویں  ہفتے کی کمائی کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ کے ہندی ورژن نے ہندوستان میں باکس آفس پر۵۱۱؍ کروڑ  کا ہندستہ پار کر لیا ہے۔ ’باہوبلی۲؍‘ نے ہندی میں ۵۱۰ء۹۹؍کروڑ کی کمائی کی تھی، جسے اب فلم ’پٹھان‘ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
 اگر دیگر زبانوں میں ہوئی کمائی کو بھی جوڑ لیا جائے تو فلم ’پٹھان‘ نے ہندوستان میں تقریباً ۵۲۹؍ کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ علاوہ ازیں ورلڈ وائیڈ باکس آفس پر اس کی کمائی تقریباً۱۰۲۶؍ کروڑ روپے ہو گئی  ہے۔۲۰۱۷ء میں  ریلیز ہوئی ایس ایس راجہ مولی کی فلم ’باہوبلی۲؍‘ نے ہندی میں۵۱۰ء۹۹؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ پانچ سال سے یہ ٹاپ پوزیشن پر قائم تھی۔۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی کے جی ایف ’چیپٹر۲‘ ہندی نے باکس آفس پر۴۳۴ء۷۰؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK