Inquilab Logo Happiest Places to Work

زومیٹو اور سویگی کے ذریعہ ملک بھر سے لوگ جنتر منتر میں کھانا پہنچا رہے ہیں

Updated: July 22, 2026, 10:42 AM IST | New Delhi

خیر خواہی:طلبہ کی بھوک پیاس کا خیال کرکے لوگ میکڈونالڈس اور ڈومینوز سے رولز، بریانی اور دیگر ڈشیز بھجوارہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی  کے احتجاج میں شریک نہ ہو پانےوالے افراد ملک  کے مختلف حصوں سے زومیٹو اور سویگی پر مظاہرین کیلئے کھانا آرڈر کرکے اس جدوجہد میں شامل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔  سوشل میڈیا پر شیئر کئے ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنتر منتر  پرکھانوں کے پیکٹ پہنچ رہے ہیں جن کی ادائیگی ملک کے مختلف حصوں میں موجود افراد نے آن لائن کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا احتجاج، کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی

ایسے ہی ایک ویڈیو نے خاصی توجہ حاصل کی۔اس  میں زومیٹو کا ایک ڈیلیوری بوائے موسلا دھار بارش کے باوجود مظاہرہ گاہ  پر کھانے کا پیکٹ  پہنچاتا نظر آتا ہے۔ رین کوٹ اور ہیلمٹ پہنے ڈیلیوری ایجنٹ جنتر منتر پر پہنچ کر کہتا ہے کہ ’’انوج راوت نام کے ایک بھائی ہیں، جو ممبئی سے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنتر منتر پر جو بھی بھوکا شخص ہو، اسے یہ کھانا دے دیا جائے۔ انہوں نے اس کی آن لائن ادائیگی کر دی ہے۔‘‘یڈیو بنانے والے افراد نے انوج راوت اور بارش میں کھانا پہنچانے والے زومیٹو ڈیلیوری ایجنٹ دونوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایک خاتون نے کہا’’بھائی، آپ کا بہت شکریہ‘‘ جس پر وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ڈیلیوری ایجنٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ممبئی کے اس شخص کے علاوہ بھی کئی افراد نے دور رہ کر بھی مظاہرین کیلئے  کھانے کا انتظام کیا۔ ’سچ کھنڈ فاؤنڈیشن‘ نے رات ۲؍ بجکر ۱۵؍ منٹ پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں میکڈونالڈس سمیت مختلف ریستورانوں سے بھجوایاگیا کھانا احتجاجی مقام پر پہنچا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص بتارہا  ہےکہ’’لوگ زومیٹو اور سویگی کے ذریعے میکڈونالڈس، ڈومینوز، رولز، بریانی اور نہ جانے کیا کیا بھجوا رہے ہیں تاکہ یہاں خدمت کا سلسلہ جاری رہے اور احتجاج میں شریک طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔‘‘ دور رہ کر مظاہرہ میں شرکت کی ایسی انوکھی کوششوں کی سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ہورہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK