Inquilab Logo

رانی مکھرجی کی فلم’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ کا پوسٹر جاری

Updated: December 12, 2022, 11:11 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی آنے والی فلم ’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ کا فرسٹ لک جاری ہوگیا ہے۔

Rani Mukherji :photo INN
رانی مکھرجی کی تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی آنے والی فلم ’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ کا فرسٹ لک جاری ہوگیا ہے۔رانی مکھرجی اس فلم کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم کے پوسٹر میں وہ سوٹ پہنے  ، بالوں کو باندھے،ماتھے پر سندور لگائے ہوئے کانوں میں بوندی اور گلے میں چین پہنے ہوئے ان کا انداز سادگی سے بھرا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس میں انہوںنے ہاتھوں میں ٹیڈی بیئر بھی پکڑا ہوا ہے۔’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ ۳؍مارچ کو سنیما ہال میں ریلیز ہوگی۔یہ فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔یہ ایک ہندوستانی جوڑے کی کہانی ہے جن کے بچے کو ۲۰۱۱ء میں نارویجین ویلفیئر سروس کے ذریعے چھین لیا گیا تھا۔فلم میں رانی مکھرجی کے علاوہ کرسجن اکسکلا،ایرکی لار اور کیرل ٹیم بھی اہم رول میں نظر آئیںگے۔اس فلم کا ڈائریکشن آشیما چھبر نے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK