Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی قانون کے برخلاف صدر ٹرمپ کی تصویر ڈالر پر چھاپنے کی تیاریاں

Updated: May 29, 2026, 1:38 PM IST | New York

امریکی قانون کے برخلاف صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر کرنسی نوٹ (ڈالر) پر چھاپنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکی قانون کے برخلاف صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر کرنسی نوٹ (ڈالر) پر چھاپنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کرنسی نوٹ (ڈالر) پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر چھاپنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں اور امریکی وزیر خزانہ نے ۲۵۰؍ ڈالر کے نئے نوٹ پر ٹرمپ کی تصویر چھاپے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔  

یہ بھی پڑھئے:کنگنا کی فلم ’’بھارت بھاگیہ ودھاتا‘‘ کا طاقتور موشن پوسٹر جاری


رپورٹ کے مطابق امریکی آزادی کے ۲۵۰؍ سال مکمل ہونے پر دستاویزی نوٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی ہے اور امریکی تاریخ میں ایک صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار کسی زندہ شخص کی تصویر نوٹ پر چھپے گی۔  امریکہ کی مختلف وفاقی عمارتوں پر بھی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصاویر پر مبنی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کی تصویر والا یادگاری سونے کا سکہ اور پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئے امریکی کرنسی نوٹ پر صدر ٹرمپ کے دستخط بھی موجود ہوں گے۔  

یہ بھی پڑھئے:بارش نے دوسرے کوالیفائر کو دھو دیا تو فائنل کے لیے کون کوالیفائی کرے گا؟


واضح رہے کہ امریکی قانون کے تحت کسی بھی زندہ شخص کی تصویر کرنسی نوٹ پر چھاپنے پر پابندی ہے۔ تاہم زندہ شخص کی تصویر نوٹ پر چھاپنے کی قانونی پابندی ختم کرنے کیلیے امریکی پارلیمنٹ میں بل پیش کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن اور ناقدین نے پاسپورٹ، سکے اور کرنسی نوٹ پر ٹرمپ کی تصویر چھاپنے کے عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر کے اقدامات کو آمرانہ اور شاہی طرز عمل قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK