Inquilab Logo

راجکمار ہیرانی شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلم بنانا چاہتے ہیں

Updated: January 02, 2024, 10:47 AM IST | Agency | Mumbai

فلم ’ڈنکی‘کی کامیابی کے بعدہدایت کار نے خواہش کا اظہار کیا،کہا:شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ رہا۔

Rajkumar Hirani and Shah Rukh Khan. Photo: INN
راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز راجکمار ہیرانی کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ ایک بار پھر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی۲۱؍دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ’ڈنکی‘ راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہاہے۔ ڈنکی نےگھریلو باکس آفس پر۱۸۰؍کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ راجکمار ہیرانی شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلم بنانا چاہتے ہیں۔
راجکمار ہیرانی نے بتایا،’ڈنکی‘میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنےمیں بہت مزہ آیا، اگر مجھے مستقبل میںموقع ملا تو ضرور کام کرنا چاہوں گا، لیکن اس وقت میںاسکرپٹ پر کام کر رہا ہوں۔ جب میں نے شاہ رخ کو ٹی وی سیریز کے لیے کام کرتے دیکھا تھا، اسی وقت فیصلہ کیا تھا کہ میں ان کے ساتھ کام کروں گا۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نےاداکاری کااغاز ٹی وی سیریلز سے کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK