Inquilab Logo

رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی فلم’برہماستر‘ کے گانے کا ٹیزر ریلیز

Updated: August 07, 2022, 9:35 AM IST | brahmastra | Mumbai

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’برہماستر‘کے گانےدیوا دیوا کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے

Ranbir Kapoor And Alia Bhatt
رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’برہماستر‘کے گانےدیوا دیوا کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے۔ایان مکھرجی کے ڈائریکشن میں بنی فلم’برہماستر‘ کے گانے کے ٹیزر میں رنبیر،عالیہ کو حیرت انگیز روشنی کے تعلق سے سمجھاتے ہیں۔ ٹیزر میں امیتابھ بچن بھی نظر آرہے ہیں۔اریجیت نے اس نغمہ کو آواز دی ہے۔
 غور طلب ہے کہ اسٹار اسٹوڈیو،دھرما پروڈکشن، پرائم فوکس اور اسٹار لائٹ پکچرز اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔فلم میں میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور،عالیہ بھٹ،مونی رائے اور ناگارجن اکینینی اہم رول نبھا رہے ہیں۔یہ فلم۹؍ ستمبر ۲۰۲۲ء کو ۵؍زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں ریلیز ہوگی۔اس فلم کے گانے کا ٹیزر ڈائریکٹر ایان مکھرجی نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
عالیہ ٹرولرس کو اہمیت نہیں دیتیں
 اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اب انہیں ٹرول کئے جانے کا بالکل  فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگ بے وجہ ٹرولرس کو اہمیت دینے لگ گئے ہیں۔میں تو ایسے لوگوں کے بارے میں سوچتی بھی نہیں ہوں۔ایسے لوگوں کا کام ہی دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے۔ہم لوگ کسی بھی فلم کےلئے سخت محنت کرتے ہیں۔اگر وہ فلم چل گئی تو ٹھیک لیکن نہ چل سکی تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہوتا ۔اس لئے میں تنقید کرنے والوں اور ٹرولرس کے بارے میں بالکل بھی نہیں سوچتی۔ میں اپنا کام سنجیدگی سے کرتی ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK