Inquilab Logo

فلم’ برہماستر‘ آن لائن سب سے زیادہ دیکھی گئی

Updated: December 10, 2022, 11:23 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی اداکاری سے سجی فلم برہماستر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارپرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے

A scene from the movie Brahmastra
فلم برہماستر کا ایک منظر

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی اداکاری سے سجی فلم برہماستر  ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارپرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔ایان مکھرجی کی ہدایت کاری   والی فلم ’برہماستر : پارٹ ون شیوا‘رواں سال ریلیز ہوئی ہے۔ فلم نےباکس آفس پر زبردست بزنس کیا تھا۔ ’برہماستر‘ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے۔ اس میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، مونی رائے اورناگ ارجن نےاہم کردار نبھائے ہیں۔ بعدازاں اس فلم کو  ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارپرریلیزکیاگیا۔یہ فلم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارپر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ایان مکھرجی نے کہا ’’میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پربرہماستر کے ڈجیٹل پریمئر کے ردعمل سے بہت خوش ہوں۔برہماستر کے لیے پوری ٹیم  نے جو  کوششیںکی ہیں وہ خوب رنگ لائیں۔ میں تمام ناظرین، ہمارے مداحوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ وہ برہماسترکو  اور اب ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارپرملنے والے رسپانس سےخوش ہیں۔ یہ ان سبھی  کے لیے ایک ڈریم پروجیکٹ تھا، اور ایان مکھرجی کے لیے بھی، جنہوں نے اس پر ایک دہائی تک کام کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK