مشہور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اب ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں۔ رانی مکھرجی کوفلم انڈسٹری میں آئے ڈھائی دہائیاں ہو چکی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 30, 2023, 10:30 AM IST | Agency | Mumbai
مشہور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اب ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں۔ رانی مکھرجی کوفلم انڈسٹری میں آئے ڈھائی دہائیاں ہو چکی ہیں۔
مشہور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اب ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں۔ رانی مکھرجی کوفلم انڈسٹری میں آئے ڈھائی دہائیاں ہو چکی ہیں۔رانی مکھرجی نے اپنے فلمی کریئر میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ رانی مکھرجی اب ہدایت کاری کرنا چاہتی ہیں۔ رانی مکھرجی نے کہا مجھے فلم سازی کا ہر پہلو پسند ہے۔ اگر مجھے مستقبل میں اس طرح کی ہدایت کاری کا موقع ملا تو میں اس کا حصہ بننا پسند کروں گی۔ رانی مکھرجی نے کہا کہ فی الحال میں اپنی پوری توجہ سینما گھروں میں آنے والی فلموں پر مرکوز رکھنا چاہوں گی، جہاں سے میں نے ۲۷؍سال پہلے شروعات کی تھی۔ میرے لیے یہ ایک طے شدہ شادی کی طرح ہے، جہاں ایک بار میں نے بڑے پردے پر شادی کی تھی اور اب میں اس سے پوری طرح محبت میں گرفتار ہوں۔ مجھے کوئی اور پیار نہیں چاہیے۔ میں تھیٹروں کے ساتھ وفادار رہنا چاہتی ہوں۔