Inquilab Logo

روینہ ٹنڈن نے جنگل کی تصویر پر صفائی پیش کی

Updated: December 01, 2022, 12:00 PM IST | Mumbai

ہندی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن جنگل کی تصویر شیئر کرنے کے معاملے میں تنازع میں گھر گئی ہیں

Raveena Tandon.photo:INN
روینہ ٹنڈن تصویر آئی این این

ہندی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن جنگل کی تصویر شیئر کرنے کے معاملے میں تنازع میں گھر گئی ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں قائم ست پڑا ٹائیگر ریزرو میں سفاری علاقے میں سفر کے دوران وہ مبینہ طور پر ایک چیتے کے بہت قریب چلی گئی تھیں۔اس حوالے سے ست پڑا ٹائیگر ریزرو کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کیونکہ وہ جانوروں کے قریب جانے کی پابندی پر عمل نہیں کرپائیں، اسلئے  معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اس ویڈیو میں ان کی جیپ چیتے کے بہت قریب چلی گئی تھی اور جب کیمرہ قریب گیا تو چیتے کے غرانے کی آواز سنائی دی۔  اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے ایک افسر دھیرج سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت کے بعد انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ چیتے کے قریب گاڑی لے جانے والے ڈرائیور اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK