Inquilab Logo

نواز الدین کے ساتھ بار بار کام کرنے کیلئے تیار ہوں:کشن نندی

Updated: May 08, 2023, 4:38 PM IST | Mumbai

بابو موشائے بندوق باز‘کے بعد ہدایت کار کُشن نندی دوسری بار اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ ’جوگیرہ سارا را را‘ میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں

`Jogira Sara Ra Ra` directed by Kushan Nandy.
جوگیرہ سارا را را‘ کے ہدایت کارکُشن نندی۔

بابو موشائے بندوق باز‘کے بعد ہدایت کار کُشن نندی دوسری بار اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ ’جوگیرہ سارا را را‘ میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔نوازالدین  صدیقی کے ساتھ اپنی وابستگی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے نندی نے کہا’’نواز یقینی طور پر ایک شاندار اداکار ہیں۔ اس کا پتہ لگانے میں کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے درمیان   اچھا تال میل  ہے جو برسوں ساتھ کام کرنے پر بنتا ہے۔‘‘  
 انہوں نے مزید کہا’’سیٹ پر کئی بار ایساا ہوتا  جب ہم کسی شاٹ کے بعد  ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں  اور وہ سمجھ جاتے ہیں کہ میں کیا سوچ رہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں۔ بطور ہدایت کار میں بہت محفوظ محسوس کرتا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میرا اداکار مجھے وہی دے گا جو میں چاہتا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ وہ میرے لئے بہت خاص ہیں۔ ایک اداکار ہونے کے علاوہ وہ میرے لئے ایک بھائی کی طرح ہیں ۔میں انہیں ۲۰۱۲ءسے جانتا ہوں جب میں’ `بابو موشائے  بندوق باز‘ بنا رہا تھا۔ میں نے ان کی ترقی دیکھی ہے اور میں نے انہیں مختلف فلمیں کرتے اور اسٹار بنتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ آج جہاں ہیں وہاںتک پہنچتے ہوئے میں نے دیکھا  ہے۔  ان کے اندر عاجزی اور  اچھائی موجود ہے ۔ کسی چیز سے جب وہ لطف اندوز ہوتے ہیں تو بچوں کی طرح ہنستے  ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں ان کے ساتھ بار بار کام کرتا رہوں گا۔‘‘
 کیا ’جوگیرہ سارا را را‘  `بابو موشائے  بندوق باز  جیسی فلم ہے؟۔اس سوال پر کُشن نندی نے کہا’’ہم `بابوموشائے بندوق باز‘ کے ساتھ کچھ مختلف کرنا چاہتے تھے کیونکہ ہم ایک ہی چیز کو بار بار نہیں کر سکتے۔ ہم کچھ ایسا کرنا چاہتے تھے جو آپ کو کچھ سوچنے پر مجبور کر دے۔ جوگیرہ   `بابو موشائے  سے بالکل  الگ ہے اور نوازالدین صدیقی بھی اس فلم میں الگ انداز میں نظر آئیںگے۔ امید ہے کہ اگلی بار جب ہم کچھ کریں گے، تو یہ’ `جوگیرہ سارا را را‘ سے بالکل مختلف ہوگا اور شاید ہم آپ کو ایک بار پھر حیران کردیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK