نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز۵‘‘ کے فائنل سیزن کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان روہت شرما کو ایک خاص پروموشنل ویڈیو میں شامل کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
EPAPER
Updated: December 23, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai
نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز۵‘‘ کے فائنل سیزن کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان روہت شرما کو ایک خاص پروموشنل ویڈیو میں شامل کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
نیٹ فلکس انڈیا نے اپنی سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز۵‘‘ کے فائنل سیزن کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان روہت شرما کو ایک خاص پروموشنل ویڈیو میں شامل کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اس تشہیر میں کرکٹ کی حکمت عملی کو ہاکنز کی مافوق الفطرت دنیا کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
Rohit Sharma’s recent IG story, What is happening??? 💀👀 pic.twitter.com/ZeiNh0hZES
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) December 22, 2025
منگل کو جاری ہونے والے اس دلچسپ پرومو میں روہت شرما لاکر روم میں اپنے ساتھیوں کو فائنل کے لیے تیاری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، لیکن یہ فائنل کسی کرکٹ گراؤنڈ کا نہیں بلکہ سیریز کے خوفناک ویلن ویکنا کے خلاف ہے۔
روہت شرما سنجیدہ لہجے میں ٹیم سے کہتے ہیں’’غور سے سنو، فائنل آ رہا ہے! صرف تمہارا کریئر ہی نہیں، تمہاری پوری زندگی الٹ پلٹ ہو سکتی ہے۔ جب ان سے حریف کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، تو روہت مسکراتے ہوئے کہتے ہیں،’’وہی آدمی جو لوگوں کو پتنگ کی طرح اڑاتا ہے، ویکنا! اس کے لیے فیلڈنگ سیٹ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی فضائی آلودگی: دہلی میںجی آر اے پی ۴؍ نافذ، ۱۰؍ہزارگاڑیاں ناکام
پرومو میں روہت شرما اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہیں کہ حریف کہیں سے بھی حملہ کر سکتا ہے،چاہے وہ زمین ہو، دیوار ہو یا چھت۔ وہ سیریز کے پسندیدہ کردار `اسٹیو ہیرنگٹن کا ذکر بھی کرتے ہیں اور اپنے مخصوص انداز میں کہتے ہیں، تیار ہو جاؤ لڑکوں، اب اپ سائیڈ ڈاؤن کو سیدھا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آئی سی سی رینکنگ: دپتی شرما ٹی۲۰؍ میں دنیا کی نمبر وَن گیند باز بن گئیں
نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے شیئر کئے جانے والے اس ویڈیو نے کرکٹ اور ویب سیریز کے مداحوں میں یکساں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ شائقین روہت شرما کے لیڈر موڈ اور ان کی اداکاری کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگز ۵؍ والیم۲؍جلد ہی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والا ہے۔