Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعدیہ خان نے آرین خان سے تعلقات کی افواہوں کو بے بنیاد قراردیا

Updated: January 13, 2023, 12:49 PM IST | MUMBAI

شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم `’پٹھان ‘کو لے کر مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ وہیں ان کے بیٹے آرین خان بھی گزشتہ کچھ دنوں سے دوبارہ سرخیوں میں آئے ہیں۔

Photo of Dubai party goes viral; Photo: INN
بئی کی پارٹی کی تصویر وائرل ;تصویر:آئی این این

 شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم `’پٹھان ‘کو لے کر مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ وہیں ان کے بیٹے آرین خان بھی گزشتہ کچھ دنوں سے دوبارہ سرخیوں میں آئے ہیں۔ جب آرین کی پاکستانی اداکارہ  اور ماڈل سعدیہ خان  کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی تو ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئے سال کی پارٹی کی تصویر میں آرین اور سعدیہ کو پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب ایک انٹرویو میں سعدیہ نے آرین کو پیارا اور خوش اخلاق بتاتے ہوئے ریلیشن شپ کی افواہوں کو بے بنیاد بتایا ہے۔آرین خان سے ڈیٹنگ کی افواہوں کو بے بنیاد بتاتے ہوئے سعدیہ خان نے کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔سعدیہ خان نے انکشاف کیا کہ `دبئی میں نئے سال کی پارٹی میں ہم ملے، باتیں کیں اور ساتھ میں فوٹو کھنچوائی، جیسا دوسرے کرتے ہیں۔میں ایسی بے بنیاد افواہوں کی تردید کرتی ہوں اور یہ کہنا چاہوں گی کہ آرین بہت پیارا اور تہذیب یافتہ لڑکا ہے،ا س کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ آرین کے ساتھ تصویر کلک کروانے والی میںاکیلی نہیں تھی، وہاں اور بھی بہت سے لوگوں نے تصاویر کلک کیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، لیکن پتہ نہیں میری تصویر کیسے وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK