Inquilab Logo

کرینہ کو پاکرخود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں سیف علی خان

Updated: February 08, 2020, 11:07 AM IST | Agency | Mumbai

نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کرینہ کپور کو پاکر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ سیف اور کرینہ بالی ووڈ کی پرفیکٹ جوڑی مانی جاتی ہے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور خان ۔ تصویر : آئی این این
سیف علی خان اور کرینہ کپور خان ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کرینہ کپور کو پاکر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ سیف اور کرینہ بالی ووڈ کی پرفیکٹ جوڑی مانی جاتی ہے۔ دونوں وقتا فوقتا چھٹیاں بھی گزارتے ہیں۔ اس سال کا آغاز انہوں نے سوئزرلینڈ میں چھٹیاں گزار کر کیا تھا۔ سیف علی خان نے بتایا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ کرینہ ان کی زندگی میں ہیں۔ وہ دوستی اور تعلقات کو کام سے الگ رکھتی ہے۔پھر چاہے کھانا بنانا ہو ، گھر میں دوستوں کے ساتھ مستی ​​کرنا ہو، کسی بھی ملک میں کاٹیج رینٹ کرنا ہو یا کوئی بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں ، ساتھ میں گزارا گیا ’کوالٹی ٹائم‘ بہت معنی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں کچھ مماثلتیں اور کچھ اختلافات ہیں لیکن یہ بات دونوں میں عام ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ دونوں کام کرنا پسند کرتے ہیں لیکن یہ جنون نہیں ہے۔ سیف کی فلم ’جوانی جان من‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK