Inquilab Logo

سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں اہم ستاروں کی شرکت

Updated: December 28, 2022, 12:07 PM IST | Mumbai

سال ۵۷ مکمل ہونے پر سالگرہ کی تقریب کو سنگیتا بجلانی ، تبو، سوناکشی سنہا، سنیل شٹی اور رتیش دیشمکھ وغیرہ نے خاص بنایا

Salman Khan is celebrating his birthday between Monday and Tuesday night.
پیر اور منگل کی درمیانی شب سلمان خان سالگرہ کا جشن منا رہےہیں۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب  سلمان خان کی سالگرہ کا جشن منایا گیا ۔ اس  موقع پر سلمان خان نے کیک کاٹے ۔  سالگرہ کی تقریب میں سنگیتا بجلانی ، تبو،  سوناکشی سنہا، سنیل شٹی  اور رتیش دیشمکھ  وغیرہ نے شرکت کی۔ سلمان خان ۲۷؍دسمبر۱۹۶۵ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام عبد الراشد سلیم سلمان خان ہے ۔ ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے مشہوراسکرین پلے اور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ سلمان خان نے اپنے کریئر کی شروعات۱۹۸۸ءمیں فلم’ بیوی ہو تو ایسی‘ سے کی۔ فلم میں انہوں نے چھوٹا سا کردار ادا کیا۔ ۱۹۸۹ءمیں سلمان کو راج شری پروڈکشن کے بینر  تلے فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ جو ان کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی اور اب تک وہ ایسی درجنوں فلموں میں کام کرچکےہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK