Inquilab Logo

سنجے لیلا بھنسالی چنندہ اور بامقصد فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں

Updated: February 26, 2024, 6:20 PM IST | Mumbai

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت ۲۰۱۸ء میں ریلیزہوئی تھی۔ تنازعات میں گھرنے کے بعد ریلیزہونے پر یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد بھنسالی نے۲۰۲۲ءمیں عالیہ بھٹ کے ساتھ سپرہٹ فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی بنائی۔ ان دنوں بھنسالی ویب سیریز ہیرامنڈی بنا رہے ہیں۔

Sanjay Leela Bhansali. Photo: INN
سنجے لیلا بھنسالی۔ تصویر: آئی این این

فلمی تاریخ میں چندہدایتکار اور فلم ساز ایسے رہے ہیں جنہوں نے چند ہی فلمیں بنائیں لیکن ان کے ذریعہ اپنی ایسی چھاپ چھوڑی کہ ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے۔ ایسے ہی ہدایت کاروں میں موجودہ دور کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی ہیں۔ 
۲۴؍فروری۱۹۶۳ءکو ممبئی میں پیدا ہونے والے سنجے لیلا بھنسالی نےاپنےکریئرکاآغاز ودو ونود چوپڑا کے اسسٹنٹ کے طور پرکیا۔ بھنسالی نے ودو ونود چوپڑا کی فلموں پرندا، ۱۹۴۲ءاے لو اسٹوری اور قریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ بطور آزادہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نےاپنے کریئرکاآغاز۱۹۹۶ءمیں ریلیزہونےوالی فلم خاموشی سے کیا۔ اس فلم میں نانا پاٹیکر، سلمان خان اورمنیشا کوئرالہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اگرچہ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر کچھ خاص نہیں کر سکی لیکن سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی بہترین ڈائریکشن سے شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کا بھی دل جیت لیا۔ 
۱۹۹۹ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ہم دل دے چکے صنم سنجے لیلا بھنسالی کےکریئرکی پہلی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں بھی سنجے لیلابھنسالی نے سلمان خان کا انتخاب کیا۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ ایشوریہ رائے اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ سنجےلیلا بھنسالی کو اس فلم کے لیے بہترین پروڈیوسر-ڈائریکٹر کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ۲۰۰۲ءمیں سنجے لیلا بھنسالی نے شرت چندرکےناول پر مبنی فلم دیوداس کی ہدایت کاری کی جس میں شاہ رخ خان نے دیوداس کاکردار ادا کیا۔ دیوداس میں شاہ رخ خان کےعلاوہ ایشوریہ رائے اور مادھوری دکشت کے بھی اہم کردار تھے۔ اس فلم کے لیے انہیں بہترین ہدایت کار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 
۲۰۰۵ءمیں ریلیز ہونے والی فلم بلیک کا شمار سنجے لیلا بھنسالی کےکرئیر کی اہم فلموں میں ہوتاہے۔ اس فلم میں انہیں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رانی مکھرجی کی ہدایت کاری کا موقع ملا۔ سنجے لیلا بھنسالی کو بلیک کے لیے بھی بہترین پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے فلم فیئر ایوارڈسےنوازا گیا۔ دریں اثنا، سنجےلیلابھنسالی نے۲۰۰۷ءمیں سانوریہ اور۲۰۱۰ءمیں گزارش کو پروڈیوس کیا اور ہدایت کاری کی، حالانکہ دونوں فلمیں ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئیں۔ سانوریہ کے ذریعے سنجے لیلا بھنسالی نے رنبیر کپور اور سونم کپور کو فلم انڈسٹری میں لانچ کیا۔ 
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت ۲۰۱۸ء میں ریلیزہوئی تھی۔ تنازعات میں گھرنے کے بعد ریلیزہونے پر یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد بھنسالی نے۲۰۲۲ءمیں عالیہ بھٹ کے ساتھ سپرہٹ فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی بنائی۔ ان دنوں بھنسالی ویب سیریز ہیرامنڈی بنا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK