Inquilab Logo

شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کی کرسمس پر ریلیز کی تصدیق کردی

Updated: September 17, 2023, 12:28 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو سکتی ہے۔ شاہ رخ خان کی اس سال پٹھان اور جوان جیسی سپرہٹ فلمیں ریلیزہوئی ہیں۔

Shah Rukh Khan with Jawan cast.Photo. INN
شاہ رخ خان جوان کی کاسٹ کے ساتھ۔ ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو سکتی ہے۔ شاہ رخ خان کی اس سال پٹھان اور جوان جیسی سپرہٹ فلمیں ریلیزہوئی ہیں۔ شاہ رخ کی اگلی فلم ڈنکی ہوگی۔راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنو کا اہم کردار ہے۔فلم جوان کی شاندارکامیابی کا جشن منانے کیلئے منعقد کی گئی پارٹی میں بات کرتے ہوئےشاہ رخ خان نےکہا،’’ماشااللہ، بھگوان پٹھان کے ساتھ بہت مہربان رہے ہیں اور اس سے زیادہ جوان کے ساتھ۔ ہم نے۲۶؍جنوری یوم جمہوریہ سےپٹھان کے ساتھ شروعات کی، پھر جنم اشٹمی کے موقع پر ہم نے فلم جوان ریلیزکی۔اب نیا سال اور کرسمس آنے والا ہے، اس میں ہم ڈنکی لے کرآئیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں تمام مذاہب کو مانتا ہوں ۔ ویسے بھی میری فلم جب ریلیز ہوتی ہے تو اس دن توعید ہوتی ہے۔ میں سخت محنت کر رہا ہوں ۔‘‘ واضح رہے کہ کافی دنوں سےبحث چل رہی ہے کہ شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘۲۲؍ دسمبر کو ریلیز ہو سکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK